وحدت نیوز(کراچی)وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے ڈویژنل صدر علی حیدر کاظمی کی سربراہی میں مرکزی وائس چیئرمین مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کی، اس موقع پہ مرکزی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان حسن رضا، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری اور ڈویژنل سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن بھی موجود تھے۔ علی حیدر کاظمی نے نامزد ڈویژنل کابینہ کا تعارف کروایا اور ڈویژنل کنونشن سے لے کر اب تک کارکردگی رپورٹ علامہ احمد اقبال رضوی کی خدمت میں پیش کی، علامہ احمد اقبال رضوی نے اب تک کی ڈویژنل کارکردگی کو اطمینان بخش و تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ناصرف مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کی بلکہ پوری ملتِ تشیع پاکستان کی وحدت یوتھ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے قیام سے لے کر اب تک اس الٰہی نہضت کا دروازہ سب کے لیے کھلا ہے، کوئی بھی انقلاب یا تبدیلی جوانوں کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں اسی لیے ہمیں اپنی اس شجرۂ طیبہ کی حفاظت کرنی ہے اور اس شجرۂ طیبہ سے وابستہ ممبران کی قرآن و اہلبیت علیہم السلام کی جانب سے بیان کردہ اصولوں و قوانین کے مطابق تربیت کرنی ہے۔
علامہ احمد اقبال رضوی کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ اس تنظیم سے وابستہ بزرگان کو یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ اب مجلسِ وحدتِ مسلمین کا مستقبل روشن ہے۔ علامہ احمد اقبال نے عالمی حالات پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے حالات ہمیں امام زمانہ (عج) کے ظہور سے تیزی کیساتھ متصل کررہے ہیں، دورِ غیبتِ کبریٰ میں ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم پر نائب امام زمانہ (عج) مقام معظم رہبری کا دستِ شفقت موجود ہے یہ دستِ شفقت دنیا میں موجود مستضعفینِ جہاں و منتظرینِ صاحب العصر (عج) کے لیے شفقت کا باعث ہے جبکہ دشمنانِ دینِ خدا پہ قہرِ الٰہی کی مانند ہے، رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای ہم عالمی ملتِ غیورِ تشیع کے لیے ریڈ لائن ہے جس کسی نے بھی اس ریڈ لائن کے نزدیک آنے کی حماقت کی ہم سرزمینِ پاکستان پہ موجود ان تمام ہاتھوں کو کاٹ ڈالیں گے اور ان کو مملکتِ خدادادِ پاکستان میں دفن ہونے کے لیے جگہ بھی نہیں ملے گی۔