Print this page

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن قومی اسمبلی انجنئیر حمید حسین طوری کی اراکین انجمن حسینیہ پاراچنار سے ملاقات

15 July 2025

وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن قومی اسمبلی انجنئیر حمید حسین طوری نے وفد کے ہمراہ انجمن حسینیہ کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انجمن حسینیہ کے اراکین سے ملاقات کی اور علاقائی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ انجمن حسینیہ کے اراکین نے ایم این اے اور ان کے احباب کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ اس موقع پر انجنئیر حمید حسین طوری نے کہا  کہ وہ عوام کی بہتری کے لیے انجمن حسینیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree