Print this page

مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کے راستے جدا ہونے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،ترجمان ایم ڈبلیوایم پاکستان

21 June 2025

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کے راستے جدا ہونے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے تحریک انصاف سے علیحدگی کی خبروں کو قطعی طور پر جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

 پارٹی کے ترجمان شہریار سید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ جن اصولی نکات پر اتفاق کے بعد اتحاد قائم کیا گیا تھا، ہم آج بھی اسی پر پوری استقامت کے ساتھ قائم ہیں۔‏ترجمان  ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس نوعیت کی منفی اور گمراہ کن خبریں پھیلانا صحافتی اصولوں اور ذمہ داریوں کے منافی ہے۔ 

میڈیا اداروں کو چاہیے کہ کسی بھی خبر کی تشہیر سے قبل مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے مؤقف ضرور معلوم کریں تاکہ عوام میں غلط فہمیاں نہ پھیلیں۔‏شہریار سید نے واضح کیاکہ ہم باوفا اور اصول پسند لوگ ہیں، اور کسی مشکل گھڑی میں اپنے اتحادی کا ساتھ چھوڑنا ہماری تاریخ کا حصہ نہیں۔ 

ہم اقتدار کی سیاست نہیں کرتے، بلکہ اقدار کی سیاست کرتے ہیں۔‏ترجمان  ایم ڈبلیو ایم نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر حال میں حق، اصول اور قومی مفاد کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔ تنظیم کی سیاست کا محور ذاتی مفادات نہیں بلکہ عوامی خدمت، ملی یکجہتی اور مظلومین کی حمایت ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree