Print this page

بیگم بلقیس ایدھی مرحومہ ہمیشہ بے آسرا لوگوں کیلئے ایک مضبوط سہارا بنی رہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

16 April 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مادر ِ سماجیات بیگم بلقیس ایدھی کی ناگہانی وفات پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوںنے کہا کہ محترمہ بلقیس ایدھی کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں،انسانیت کی خدمت کے لیے بلقیس ایدھی کا کردار مشعل راہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے آسرا لوگوں کیلئے مرحومہ ایک مضبوط سہارا بنی رہیں،رفاعی حوالے سے ایدھی خاندان کی خدمات ناقابل فراموش ہے،مرحومہ کی مغفرت  اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعاگو ہوں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree