Print this page

آل پاکستان شیعہ قومی کانفرنس ان قوتوں کے خلاف ایک مؤثر اور مضبوط آواز ثابت ہو گی جو ملک میں انتشار اور بے چینی پیدا کرنے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

11 March 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام "آل پاکستان شیعہ قومی کانفرنس"کا انعقاد آج بروز ہفتہ جامع الصادق اسلام آباد میں گا جس میں ملک بھر سے ملت تشیع کے جید علماء،اکابرین،دانشور اور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری شام پانچ بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یکساں نصاب تعلیم کے متنازع نکات کے خلاف مشترکہ قومی بیانیے کا بھرپور اظہار ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کی اصلاح نصاب کمیٹی کے کنوینر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ان کی جماعت ہر اس اقدام کو مسترد کرتی ہے جس سے مذہبی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے۔یکساں نصاب تعلیم کے نام پر ملت تشیع کے بنیادی عقائد کو نشانہ بنانے کی دانستہ کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

آل پاکستان شیعہ قومی کانفرنس ان قوتوں کے خلاف ایک مؤثر اور مضبوط آواز ثابت ہو گی جو ملک میں انتشار اور بے چینی پیدا کرنے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو کانفرنس کی کوریج کی دعوت دی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree