Print this page

سبی میں ملک دشمنوں کا حملہ، ایم ڈبلیوایم سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کا قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

08 March 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سبی میں بم دھماکے کی شدید مذمت، مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور ر نج کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن طاقتیں ملک و قوم کی سلامتی کے خلاف پھر متحرک ہو رہی ہیں،آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا،دہشت گردعناصر اپنی کمین گاہوں سے باہر نکل رہے ہیں ان کے گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی استعماری قوتیں وطن عزیز کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہیں۔ایسی کسی صورتحال کے متحمل نہیں ہیں، ریاست کے ذمہ دار اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree