Print this page

علامہ مقصود ڈومکی کی ایم ڈبلیوایم کےوفد کے ہمراہ سینیٹر رحمان ملک مرحوم کے صاحبزادے سے ملاقات اور اظہارتعزیت

05 March 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں پر مشتمل وفد نے سینئر سیاستدان ،سابق وزیر داخلہ رہنما ملک کی رہائش گاہ پر جا کر مرحوم کے بیٹے عمر ملک سے اظہار تعزیت کیا۔

وفد کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے کی۔ وفد نے مرحوم کی سیاسی و قومی خدمات کو سراہا۔اس موقعہ پر مرحوم کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔وفد نے غمزدہ خاندان کو مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا ۔وفد میں علامہ احمد نوری، علامہ ضیغم عباس اور علامہ علی شیر انصاری موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree