Print this page

پاکستان کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں مسیحی برادری بھرپور لگن اور پُرعزم انداز میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کر رہی ہے جو لائق تحسین ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

24 December 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بسنے والے تمام طبقات کو بلاتخصیص مذہب، رنگ و نسل مساوی حقوق حاصل ہیں۔ تحریک پاکستان میں مسیحی برادری نے قائداعظم کا ساتھ دیا۔ آج پاکستان کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں مسیحی برادری بھرپور لگن اور پُرعزم انداز میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کر رہی ہے جو لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا اسلام رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ پاکستان کے آئین کی رو سے بھی تمام طبقات کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ملک کی مذہبی جماعتوں، دانشوروں اور اہل علم حضرات کو بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ارض پاک حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بن سکے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree