Print this page

ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود ڈومکی کی نائیجریا میں عزادارن حسینی پر سیکورٹی فورسز کی ریاستی دہشت گردی اور سکھر سے اغوا ہندوبچی پریا کماری کی عدم بازیابی کی مذمت

05 October 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نائیجیریا میں اربعین شہداء کربلا کے موقع پر حسینی عزاداروں پر سیکورٹی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے تسلسل کے ساتھ نائیجیرین عوام پر ریاستی ظلم و جبر جاری ہے۔ شیخ ابراہیم زکزاکی کی مجاہدانہ قیادت اور سامراج دشمن انقلابی تحریک سے خائف حکمران مسلسل بے گناہ انقلابی عوام کا خون نا حق بہا رہے ہیں۔ نائیجیریا میں چہلم شہدائے کربلا کے جلوس پر حملہ کرکے نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئیں جو کہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائیجیریا کے عظیم انقلابی رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ طویل عرصے کی بلا جواز قید اور ان کے جسم میں پیوست گولیوں کے باعث ان کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ جس پر نائیجیریا سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں عقیدت مندوں کو شدید تشویش ہے لہذا نائیجیرین حکومت انہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع سکھر کے علاقے سنگرار سے کم سن ھندو بچی کے اغواء کو افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پریا کماری کو فی الفور بازیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اغواء برائے تاوان کے مجرموں کے ہاتھوں امن و امان کی بربادی ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree