Print this page

اہلِ بیت رسولؐ کے فضائل اور مناقب بیان کرنے پرمقدمات کا اندراج قابل مذمت،یزید کے حامیوں پر توہینِ اہلِ بیت ؑ کی ایف آئی آر درج کی جائے، علامہ مقصود ڈومکی

31 August 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت سید الساجدین امام علی بن الحسین زین العابدین علیہ السلام نے واقعہ کربلا کے بعد مشکل ترین حالات میں منصب امامت و ھدایت کے تقاضے پورے کئے آپ نے یزیدی سلطنت کے تمام تر پروپیگنڈہ کو ناکام بناتے ہوئے پیغام کربلا کی حفاظت کی۔امام سجاد علیہ السلام کی دعاؤں کا مجموعہ صحیفہ سجادیہ زبور آل محمد کہلایا جو دعا اور مناجات کی صورت میں دینی تعلیمات اور علم و عرفان کا سمندر ہے۔ صحیفہ سجادیہ پوری امت مسلمہ اور عالم انسانیت کے ایک گراں قدر علمی سرمایہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناصبی ٹولے کی جانب سے ملک میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی سازشیں ہو رہی ہیں حکومت اور ریاستی ادارے دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنائیں۔ بنو امیہ کے پیروکاروں کی جانب سے یزید پلید کی حمایت پر مبنی بیانات کو روکا جائے۔ اور ان لوگوں کے خلاف توہین اھل بیت کے مقدمات قائم کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں اھل بیت رسولؐ کے فضائل اور مناقب بیان کرنے پر جو مقدمات درج کیے گئے ہیں وہ انتہائی افسوسناک ہیں۔ ملک میں بسنے والے کروڑوں شیعیان علیؑ کے مذہبی عقائد اور مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree