Print this page

شاہ پور سرگودھا میں اکابرین ملت جعفریہ کا مشاورتی اجلاس، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین کی خصوصی شرکت

12 July 2021

وحدت نیوز(سرگودھا) پنجاب کے ضلع سرگودھا کی تحصیل شاہ پور میں اکابرین ملت جعفریہ کا مشاورتی اجلاس کے عنوان سے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔اس نشست میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیاسی وژن اوراہداف کو بیان کیا گیا۔

 تحصیل شاہ پور میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کے تناظر ایم ڈبلیوایم کے ممکنہ سیاسی کردار پر بات کی گئی ۔اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

 آخر میں علاقائی معززین اور بااثر سیاسی شخصیات پر مشتمل 14 رکنی پولیٹیکل کونسل تشکیل دی گئی جوآئندہ  بلدیاتی الیکشن کے لئے لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree