Print this page

پاکستان کے حسینی بھی اپنے آئینی، دینی اور انسانی حقِ زیارت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی غیرمنصفانہ حکومتی پابندی کو مسترد کرتے ہیں،علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

01 August 2025

وحدت نیوز(قم) مرکزی سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  کربلا صرف ایک شہر نہیں، بلکہ دنیا بھر کے حریت پسندوں اور عشاقِ حسینؑ کا مرکزِ عقیدت، وفا اور حریت کا مینار ہے۔مکتبِ حسینؑ کے پیروکار ہر خطے سے قافلوں کی صورت میں رواں دواں ہیں، تاکہ چہلم امام حسین ع کے موقع پر زیارتِ سیدالشہداءؑ اور تجدیدِ عہدِ وفا کا فریضہ ادا کر سکیں۔پاکستان کے حسینی بھی اپنے آئینی، دینی اور انسانی حقِ زیارت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی غیرمنصفانہ حکومتی پابندی کو مسترد کرتے ہیں۔

ہم ناصرِ ملت، قائدِ وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کراچی سے ریمدان بارڈر تک عشقِ حسینی کا عظیم الشان مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔حکومتوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے مذہبی جذبات، عقائد اور رسومات کا احترام کریں نہ کہ ان پر قدغنیں لگا کر آئینی حقوق کی نفی کریں۔حسینی قافلے ہر رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے منزلِ کربلا تک ضرور پہنچیں گے ان شاءاللہ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree