Print this page

مرکزی کردار سازی کونسل ایم ڈبلیوایم کے تحت اسلام آباد کی مساجد اور مدراس میں صدائے عدل تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ جاری

18 July 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین کے زیر اسلام آباد کی مساجد اور مدراس میں صدائے عدل تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ جاری سینکڑوں طلبہ طالبات  قرآن شناسی ،عقائد،اخلاقیات اور فقہی مسائل سے روشناس ہورہے ہیں جید علماء کرام اور فاضل خواھران گرامی تدریس کررہی ہیں کورس کا بنیادی مقصد گرمیوں کی چھٹیوں میں طلبہ طالبات کے وقت سے استفادہ اور انہیں بنیادی دینی معارف سے روشناس کرنا ہے۔

رکن مرکزی کردار سازی کونسل شیخ محمدجان حیدری کے مطابق 7 مساجد ومدارس میں یہ کورس جون کے مہینے سے شروع ہواہے اور اگست کا جاری رہے گا 
اسلام آباد بری امام 
بارکہو 
علی پور ڈپٹیاں میں یہ کورس جاری ہے 
مجموعی طور پر چار سو سے زائد طلبہ طالبات اس کورس سے مستفید ہورہے ہیں 
کورس کے اختتام پر باقاعدہ امتحان ہوگا اور ممتاز طلبہ طالبات کو انعامات دے جاینگے 
علماء کرام اور اھل محلہ نے اس کورس کو معاشرتی بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے ہر سال اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کردار سازی کونسل کا بنیادی مقصد معاشرہ میں مختلف طبقات کی تعلیمی اخلاقی تربیت کرنا ہے۔
یہ کورسز اسی مقصد کے حصول کا ایک بنیادی ذریعہ ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree