وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد کی پانچ مساجد اور مدارس میں صدائے عدل تربیتی ورکشاپ کا انعقاد علماء کرام مختلف دینی اخلاقی اور حالات حاضرہ کے موضوعات پر درس دینگے۔رکن مرکزی کردار سازی کونسل شیخ محمدجان حیدری کے مطابق اس سمرکیمپ کا مقصد نسل جوان کی دینی اخلاقی تربیت اور انہیں عصر حاضر کے فتنوں اور معاشرتی آلودگیوں سے بچانا ہے۔