Print this page

ملتان، مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس، علامہ حسنین عباس گردیزی کی شرکت

27 September 2024

وحدت نیوز(ملتان)مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی رہنما علامہ نعیم الحسن نقوی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی شریک ہوئے۔ جس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے ہر ضلع کے دو نمائندگان اور صوبائی کابینہ کے عہدے داران شریک تھے۔ اجلاس میں تنظمی امور کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی کارکردگی رپورٹ اور ہر ضلع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر اور علما کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree