Print this page

سید یاور علی کاظمی صدر وحدت یوتھ پاکستان منتخب، چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے حلف لیا

26 مئی 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کے اختتام پر سید یاور  کاظمی کو وحدت یوتھ کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید یاور کاظمی کو مرکزی صدر منتخب کرنے کا اعلان کیا اور اُن سے حلف لیا، ‏یہ انتخاب باقاعدہ ووٹنگ اور اکثریتِ رائے سے عمل میں لایا گیا، جس میں ملک بھر کے وحدت یوتھ پاکستان کے ذمہ داران نے حصہ لیا،‏

نومنتخب صدر سید یاور کاظمی کا کہنا تھا کہ یہ منصب میرے لیے امانت ہے، قوم و ملت کی خدمت، نوجوانوں کی تربیت اور وحدت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے، کسی بھی قوم اور ملک کی ترقی میں جوانوں کا کردار کلیدی ہوتا ہے، وحدت یوتھ کے جوانوں کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ امام وقت کی سرپرستی میں قائم ہونے والی عالمی الہی حکومت کی زمینہ سازی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree