ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع رحیم یارخان کے تحت دوسری سالانہ “سیدة النساءالعالمین کانفرنس” کاشاندار انعقاد

06 مارچ 2019

وحدت نیوز (رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع رحیم یار خان کے زیر اہتمام دوسری سالانہ “سیدة النساءالعالمین کانفرنس” کا انعقاد ہوا جس میں مختلف علاقوں سے خواتین کو مدعو کیا گیا ، اس پر وقار تقریب سے محترمہ کنیز فاطمہ(ایڈووکیٹ) اور محترمہ ام لیلی نے خطاب کیا،آخر میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع رحیم یار خان کی سیکرٹری جنرل سیدہ تنویر زھرا کاظمی نے خطاب کیا ۔

 اپنے خطاب میں انھوں نے کہاکہ حضرت فاطمة الزھرا ع وہ بلند مرتبہ ہستی ہیں کہ جن کے فضائل کی کوئ حد نہیں ۔خود خدا ، اسکا رسولؐ ، اسکا ولیؑ سب ثناے زھراؑ کرتے دکھای دیتے ہیں، رسالت کا اٹھ کر جناب سیدہؑ کا استقبال کرنا ان کے ہاتھوں کا بوسہ لینا اور اپنی جگہ پر بٹھانا سیدہ سلام اللہ علیھا کی عظمت و رفعت کو ظاہر کرتا ہے۔انھوں نے امام جعفر صادق ع کا قول نقل کیا اور کہا کہ امامؑ فرماتے ہیں “ ہم خدا کی جانب سے تم پر حجت ہیں اور ہماری دادی زھرا ؑ ہم پر حجت ہیں” اسی طرح امام زمانہ عج اپنے ایک ارشاد میں حضرت فاطمة الزھرا س کا اپنے لیے اسوہ قرار دیتے ہیں، ہمیں کردار و سیرت جناب سیدہ کی معرفت حاصل کرکے اس پر عمل پیرا ہونا چاہیےتقریب کے اختتام بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گیے اور بہترین کارکردگی و تعاون پر  ضلعی کابینہ کی تین عہدیداروں کو شیلڈ دی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree