وحدت نیوز(سکردو)نامور بیوروکریٹ،سماجی شخصیت جی ایم سکندر کے انتقال پر صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی،ممبر جی بی کونسل و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم شیخ احمد علی نوری اور اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جذبہ خدمت سے سرشار گلگت بلتستان کے سپوت,نامور بیوروکریٹ جی ایم سکندر کی رحلت پر انتہائی افسوس ہوا،مرحوم گلگت بلتستان کا روشن چہرہ تھا اور ملکی سطح کے لائق ترین آفیسران میں شمار ہوتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فیڈرل سیکرٹریز میں جی ایم سکندر کا نام اور ان کا قد بہت بلند تھا۔ دیانت، خلوص اور تشویق کے ساتھ جس پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو سرانجام دیتے رہے وہ قابل تعریف اور انکی زندگی کا روش باب ہے اور اسی فعالیت نے ملکی سطح اپنی جگہ بنالی تھی۔ دورفتادہ علاقے سے جہاں معیاری تعلیم کا فقدان ہو اور بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو وہاں سے آگے بڑھ کر پاکستان کے لائق ترین آفیسران میں شمار ہونا پورے گلگت بلتستان کے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی رحلت نے پورے گلگت بلتستان کو سوگوار کیا ہے۔ انکی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور صبر کی تلقین کرتے ہیں۔ مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے پوری قوم دعا گو ہیں۔