Print this page

گلگت بلتستان میں وقت کے یزید امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کے مفادات وابستہ ہوگئے ہیں، انکو شکست باہمی اتحاد شعور اور جدوجہد سے ہی دی جاسکتی ہے، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

05 جولائی 2025

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کاظم میثم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چھموگڑھ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور گلگت بلتستان کسی بھی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہے۔

امام حسین علیہ السلام کی ذات تمام مسلمانوں کا مشترکہ میراث ہے اور انکی شہادت تمام اسلامی فکر اپنے اپنے انداز میں مناتی ہے۔

محرم الحرام ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے اور مظلوموں کی وحدت کا مہینہ ہے۔

تمام مکاتب فکر کو اپنے اپنے نظریات کے مطابق عبادات انجام دینے کا حق آئین و قانون دیتا ہے۔

اتحاد قرآن کا بنیادی حکم ہے جبکہ تفرقہ شیطانی عمل ہے، گلگت بلتستان کے عوام اب تقسیم کے کھیل سے نکل گئے ہیں۔

مجالس عزا اور جلوس عزا کی سکیورٹی تمام سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

کل تک گلگت بلتستان میں مذہنگی مثالی تھی، بعض مقامات پر اہلسنت کی جانب سے سبلیں بھی دیکھی گئی، یہ مثالی کردار بعض شرپسندوں کے لیے قابل برداشت نہیں۔

اہلسنت،اہلحدیث، اہل تشیع، اسماعیلی اور نوربخشی جی بی کے حسین گلدستے کے پھول ہیں، انہیں جدا نہیں کیاجاسکتا۔

چھموگڑھ واقعے پر غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور شرپسندی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

 تمام مکاتب فکر کے جوانوں سے گزارش کرتا ہوں آگے آئیں اوراتحاد کے پرچم کو تھام کر دشمنوں کے ایجنڈے کو خاک میں ملائیں۔

کے کے ایچ سمیت تمام حساس مقامات کی سکیورٹی یقینی بنایا جائے۔

گلگت بلتستان میں وقت کے یزید امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کے مفادات وابستہ ہوگئے ہیں، انکو شکست باہمی اتحاد شعور اور جدوجہد سے ہی دی جاسکتی ہے۔

وفاقی حکومت غ ز ہ کے بچوں، خواتین اور عام مسلمانوں کے قاتل کو نوبل امن پرائز دینے کی سفارش کے بعد اب اسکی ناجائز اولاد سے مراسم چاہتی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔

ہم کربلائی جان دے سکتے ہیں لیکن وقت کے یزید کے آگے سرنہیں جھکاسکتے۔

پنجاب حکومت عزاداری امام حسین ع کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز آجائے، بانیان مجالس پر کاٹی گئی ایف آئی آر اور چہلم امام حسین ع پر عائد پابندی واپس لے، کل کا یزید عزادادی نہیں روک سکا تھا آج کوئی یہ حماقت بھی نہ کرے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree