Print this page

آغا رضا کے فنڈسےپیرمحمد روڈ میں ٹف ٹائل اورحاجی رحمت اللہ اسٹریٹ میں پانی کے نئے پائپ کی تنصیب کا آغاز

25 اپریل 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے شوریٰ عالی کے رکن و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا صاحب کے ترقیاتی فنڈ سے حلقہ نمبر 10 پیر محمد روڈ میں ٹف ٹائل کا کام شروع ہو چکا ہے. علاوہ ازیں حاجی رحمت اللہ اسٹریٹ میں پانی کے نئے پائپ بھی بچھائے جا رہے ہیں. واضح رہے کہ دونوں منصوبوں پر ترقیاتی کام کی نگرانی ایم ڈبلیو ایم کے کونسلرز کربلائی عباس علی اور کربلائی رجب علی کررہے ہیں ،دونوں منصوبوں کے آغاز پر اہل علاقہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آغا رضا کی جانب سے عوامی خدمت کے جذبے کو خوب سراہا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree