Print this page

معصوم بچوں کے ساتھ طویل عرصہ سے جاری اس درندگی سے انتظامیہ اور ذمہ داران کی لا علمی پنجاب حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے، علامہ امین شہیدی

12 اگست 2015

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے قصور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ طویل عرصہ سے جاری اس درندگی سے انتظامیہ اور ذمہ داران کی لا علمی پنجاب حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے ۔عوام کی جان، مال اور عزت کا تحفظ محض زبانی راگ الاپنے سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے عوام معاملات سے باخبر رہنا انتہائی ضروری ہے۔یہ انسانیت کے خلاف غیر انسانی فعل ہے۔ عقل و شعور سے عاری جنگلی زندگی گزارنے والے حیوانات کے ہاں بھی اس طرح کی گھناونا پن نہیں ہوتا ۔ یہ انسانیت سوز واقعہ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر بدنامی کا باعث ہے۔ دنیا کا ہر مذہب جنسی تشدد کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں براہ راست اور بلاواسطہ ملوث تمام مذموم عناصر کو چوراہوں پر لٹکایا جائے۔متاثرہ خاندانوں کے زخم تب تک مندمل نہیں ہو سکتے جب تک ان درندوں کو قرارواقعی سزا نہیں دی جاتی

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree