Print this page

تحریک انصاف کی قیادت کا علامہ ناصرعباس جعفری سے رابطہ، شب چہلم امام حسین ع کےباعث کراچی احتجاج سرِ شام ختم کرنے کی یقین دہانی

10 دسمبر 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور پولیٹیکل سیکریٹری سید ناصر شیرازی سے رابطہ،کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاج کو شب چہلم امام حسین  کو مد نظر رکھتے ہوئے شام 5 بجے تک ختم کرنے کی یقین دہانی، تاکہ عزاداران کو مجالس وجلوس میں شرکت کے لئے کسی قسم کے رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے ،تحریک انصاف کی طرف سے مرکزی رہنماشاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے ٹیلی فون کر کے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اس فیصلے سے آگاہ کیا ، تحریک انصاف کی جانب سے تعاون پر علامہ ناصر عباس جعفری نے ان کا اور ان کی جماعت شکریہ ادا کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree