Print this page

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی 7ویں برسی، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں تعزیتی ریفرنس اور چراغاں

17 دسمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) سانحہ آرمی پبلک اسکول اور دہشت گردی کا نشانہ بنے والے دیگر شہداء پاکستان کے ساتھ تجدید عہد کے لیے مرکزی سیکریٹریٹ میں تعزیتی ریفرینس منعقد کیا گیا اور شہداء کی یاد میں چراغاں بھی کیا گیا۔

 تقریب سےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ، رکن مرکزی کابینہ جناب محمد اقبال بہشتی سمیت اسلام آباد، راولپنڈی کی تنظیموں انجمنوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ شہداء کے قاتلوں سے مذاکرات نہیں بلکہ ان کو عدالتی عمل کے ذریعے پھانسی کے پھندے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔مذاکرات اور قومی دھارے میں شمولیت کے نام پر تکفیریت کو ریاستی نظام کے رگ و پے میں دیگر سانحات اور فرقہ واریت کا زہر پھیلانے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree