Print this page

اہل بیتؑ سے محبت ایمان کا تقاضہ اور اجر رسالت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

18 جولائی 2025

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اہل بیتؑ رسولؐ سے محبت ایمان کا لازمی تقاضا اور قرآن کے مطابق اجرِ رسالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انبیائے کرام ہمیشہ ہر قسم کے دنیاوی مفادات سے بالاتر ہو کر دینِ الٰہی کی تبلیغ کرتے رہے، اور نبی مکرمؐ نے حکمِ خدا سے اہل بیتؑ کی مودت کو اجرِ رسالت قرار دیا۔ کیونکہ اہل بیتؑ صراطِ مستقیم، چراغِ ہدایت اور کشتی نجات ہیں۔ اسلام کی بقاء، استحکام اور حفاظت کا واحد ذریعہ محبت و پیروی اہل بیتؑ ہے۔

 انہوں نے اسرائیل اور عرب حکمرانوں کے مابین "ابراہیمی معاہدے" کو ایک فریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ مظلوم فلسطینی عوام اور مقدسات اسلامی کے ساتھ کھلی خیانت ہے۔ عرب حکمران دشمن کے ساتھ سازباز کرکے درحقیقت اسرائیل کے سہولت کار بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امت مسلمہ کے حکمران فلسطین، بیت المقدس اور قبلہ اول کے ساتھ مخلص ہوتے تو آج اسرائیل کا وجود مٹ چکا ہوتا۔ مولا علیؑ کے پیروکار آج دنیا بھر میں ظلم و استکبار کے خلاف صف آراء ہیں اور انشاءاللہ عصر حاضر کے یہودی یعنی اسرائیل کو بھی شکست فاش دیں گے۔ علامہ ڈومکی نے کہا کہ شیعہ سنی وحدت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اور امت مسلمہ متحد ہو کر فلسطین کی آزادی کو یقینی بنائے۔ آخر میں انہوں نے شام کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جولانی جیسے نام نہاد مجاہدین امریکہ اور اسرائیل کے سامنے سجدہ ریز ہیں، جبکہ دشمن شام کے علاقوں اور مراکز پر بمباری کر رہا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree