Print this page

ایم ڈبلیوایم انجینئر حمید حسین کی اسمبلی سیشن کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

15 مئی 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی اسمبلی سیشن کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی، جس میں ضلع کرم کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انجنیئر حمید حسین کو ضلع کرم میں حالات معمول پر لانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کرنے اور اس سنگین صورتحال کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی، جس پر انجینئر حمید حسین نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلع کرم ایک مرتبہ پھر امن کا گہوارہ ہو گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree