امت مسلمہ کے فعال حصہ کے طور پرعقیدہ ختم نبوت پر پہرہ دیں گے،فتنہ قادیانیت پاکستان سے لیکر اسرائیلی شہر حیفہ تک عالم اسلام کے خلاف ریشہ دوانیوں کا مرکز ہے،ناصرشیرازی

11 ستمبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) رومی سگنیچر ہوٹل اسلام آباد میں منعقدہ جمعیت علما پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ شاندار آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس سے مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا خصوصی خطاب۔عقیدہ ختم نبوت پر مکتب اہلبیت اطہار علیہم السلام کی ترجمانی۔

ناصر شیرازی نے کہا کہ امت مسلمہ کے فعال حصہ کے طور پرعقیدہ ختم نبوت پر پہرہ دیں گے۔فتنہ قادیانیت پاکستان سے لیکر اسرائیل کے شہر حیفہ تک عالم اسلام کے خلاف ریشہ دوانیوں کا مرکز ہے ۔کسی چیف جج کو وطن عزیز میں یہ جرات نہیں ہونی چاہیے کہ اس فتنہ کو خلاف آئین و قران اسلام کا پاکیزہ نام استعمال کر کے اسلامُ محمدی کا حقیقی چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کرے۔

سید ناصر شیرازی نے ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور ان کی جماعت جمعیت علما پاکستان کو اس اہم وقت پر اس شاندار کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور قومی اسمبلی و سینٹ میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے پیش کی گئی قراردادوں کی حمایت کا اعلان بھی کیا ۔

کانفرنس میں شرکا ء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کھڑے ہو کر باہم وحدت کے ساتھ حرمت رسول اکرم و اسلام کے لیے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔کانفرنس سے وطن عزیز میں فعال تمام مزہبی و سیاسی جماعتوں نے بھر پور شرکت کی ۔

اس کانفرنس میں جمعیت علما اسلام کے عبدالغفور حیدری ،پی ٹی آئی کے علی محمد خان ،جے یو پی کے سید صفدر گیلانی ،علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی ،علامہ عارف حسین واحدی اور مختلف علما و گدی نشین حضرات شریک تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree