Print this page

کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں عملی کردار ادا کرنا ہو گا، علامہ احمد اقبال رضوی

05 فروری 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیںعملی کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مظلوم مسلمانوں کو بھارتی مظالم کا شکار ہوتے ہوتے 3 نسلیں گزر چکی ہیں۔ بھارتی حکومت کی اس درندگی کا خاتمہ اب ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں عالمی قوتوں کی طرف دیکھنے کی بجائے خود عملی کردار ادا کرنا ہو گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree