Print this page

سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف الجانی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ میں شامل

09 دسمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی صدر عارف حسین الجانی کو ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی معاون سیکرٹری امورتنظیم سازی مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے یہ فیصلہ عارف الجانی کی بہترین قومی خدمات، مذہبی جوش و ولولہ اور لگن کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔عارف الجانی نے اعتماد کے اس اظہار پر ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری دیانت داری اور بھرپور جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمات جاری رکھیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree