Print this page

نظام ولایت عالم انسانیت کے لئے عزت و سربلندی کا باعث ہے، علامہ مقصود ڈومکی

11 مئی 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ تعلیمی ورکشاپ سے علامہ مقصود علی ڈومکی نے نظام ولایت کے موضوع پر خطاب کیا۔نظام ولایت اور نظام طاغوت قرآن کریم کی روشنی میں کے موضوع پر منعقدہ درسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نظام ولایت خدا کا دیا ہوا نظام ہے جس کا ذکر قرآن کریم کی متعدد آیات کریمہ میں ہے۔  نظام ولایت عالم انسانیت کے لئے عزت و سربلندی کا باعث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نظام ولایت بشریت کی دنیا و آخرت میں فلاح اور نجات کا ضامن ہے جب کہ طاغوتی نظام عالم انسانیت کے لیے ہلاکت کا باعث ہے۔ قرآن کریم نے تمام اہل ایمان کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی خدا کے آئین شریعت کتاب اللہ اور قانون الہی کی روشنی میں بسر کریں اور جو قانونی خداوندی کو چھوڑ کر خود ساختہ قوانین کے تحت زندگی گزارتے ہیں قرآن کریم نے انہیں کافر ظالم اور فاسق کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب دین معاشرے میں نافذ ہو تو نفاذ دین کے لئے فقیہ جامع الشرائط کی قیادت ضروری ہے جو قانون الٰہی کو سب سے بہتر جانتا ہو اور خود اس پر عمل پیرا ہو۔ کیونکہ فاسق اور جاھل انسان خدا کے دین اور شریعت کو معاشرے میں نافذ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ نظام ولایت فقیہ عصر غیبت میں نظام ولایت و امامت کا تسلسل ہے۔ فقیہ عادل جامع الشرائط نائب امام کی حیثیت سے امت کا سرپرست اور حاکم ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نظام ولایتِ کے علمبردار صالح نوجوانوں کی جماعت ہے جو اصلاح معاشرہ کے لیے مصروفِ جدوجہد ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree