Print this page

اسیران ملت کی بازیابی کیلئے ایم ڈبلیوایم کے سینٹرل سیکریٹریٹ میں اجتماعی محفل دعائے سباسب کاانعقاد

21 اپریل 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں اسرائے ملت کی بازیابی کے لئے اور خانوادہ اسراء سے ہمدردی کے واسطے دعائے سباسب کی تلاوت کی گئی ۔

اس موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ کے انچارچ ارشاد بنگش، ظہیر الحسن کربلائی، علامہ ضیغم عباس سمیت دیگر اسٹاف ممبران اور میڈیا سیل کے اراکین شریک تھے۔

پروردگار بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام کے طفیل تمام اسرائے ملت کو جلداز جلد رہائی نصیب فرمائے اور ان کے فیملیز کو ہر قسم کی مشکلات سے نجات عطافرمائے ۔ ملک بھر میں دھرنے میں بیٹھے تمام مومنین کی مولا حفاظت فرمائے آمین یا رب العالمین ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree