Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان)پاکستان تحریک انصاف و مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے  مشترکہ امیدوار براٸے صوباٸی اسمبلی پی پی 292 ڈی جی خان غضنفر عباس کوریجہ کی رہاٸش گاہ پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں صوباٸی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل MWM پاکستان  برادر سلیم عباس صدیقی، امیدوار MPA پی پی 292 غضنفر عباس کوریجہ، صوباٸی ناٸب صدر سید انعام حیدر زیدی، صوباٸی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم عباس زیدی، ضلعی صدر MWM ڈی جی خان سید اظہر عباس کاظمی، ممبر پولیٹیکل کونسل MWM ڈی جی خان حاجی محمد ترین،و ضلعی کابینہ و صوباٸی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں پی پی 292 کی سیاسی صورتحال کا جاٸزہ لیا گیا اور آٸیندہ کا لاٸحہ عمل طے کیا گیا ۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ جہانزیب علی جعفری کی زیر صدارت صوبائی شوریٰ کا آنلائن اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی کابینہ سمیت ضلعی صدور نے شرکت کی اجلاس کے دو سیشن رکھے گئے، جس میں صوبہ کی تنظیمی صورت حال کے ساتھ ساتھ سیاسی صورتحال پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ تنظیمی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے تنظیم سازی اور یونٹ سازی کی اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،تمام ضلعی صدور کو ہدایت دی گئی کہ 30 اپریل کو اسلام آباد میں شوریٰ عمومی کے اجلاس میں صوبہ اور تمام تر اضلاع اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

 علامہ جہانزیب علی جعفری کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم سازی پر کام کیا جا سکتا ہمیں اپنے رابطے مزید بڑھا کر کام کرنا ہوگا، تنظیم سازی میں ڈیرہ اسماعیل خان ،ضلع ایبٹ آباد کی کارکردگی کو سراہا گیااور ان سے مزید بہتر کام کرنے کا کہا گیا جس کو انہوں نے قبول کیا، اس دوران صوبہ میں ہونے والے آئندہ الیکشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

 صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے ہدایت کی کہ صوبائی سیاسی کونسل کی جلد از جلد تشکیل مکمل کی جائے اور آئندہ کچھ ہفتوں میں دورہ جات کر کے پشاور میں سیاسی کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے پشاور میں ضلعی آرگنائزر کا تقرر کر دیا گیا ہے اور ان سے گزارش کی گئی ہے کہ 3ماہ کے اندر تنظیم نو کر کے رپورٹ پیش کریں انہوں نے تمام اضلاع کو اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کی تلقین کی اور کہا کہ تمام اضلاع اپنی ضلعی رپورٹ ہمراہ لائیں، آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی جس کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا گیا۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے ضلع ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلعی صدر محترمہ تصدق زہرا  اور ان کی کابینہ سے ملاقات کی اور تمام عہدیداران کو کتاب ملا صالح بطور ھدیہ پیش کیں ۔

علاوہ ازیں تحصیل کبیر والا کے علاقے عبدالحکیم میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا یونٹ قائم کیا گیا جس کی صدر محترمہ شگفتہ اور نائب صدر محترمہ دینا زہرا منتخب ہوئیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان  میں سالانہ تنظیمی شوریٰ عمومی کے اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس مرکزی کنوینر کنونشن ملک اقرار حسین علوی کی سربراہی میں منعقد ہوا،جس میں برادر سید نجیب نقوی، برادر سید ظہیر نقوی، مولانا اعوان علی شاہ ،ممتاز حسین، آفس انچارج برادر ارشاد بنگش اور برداد شجاعت علی شریک ہوئے۔

 اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت ضلع راولپنڈی کے صدر آغا اعوان علی شاہ نے حاصل کی، مرکزی کنونشن شوری عمومی جو کہ 30 اپریل اور یکم مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے اس پروگرام میں تمام مرکزی کابینہ، چھ صوبوں کی صوبائی کابینہ، صوبائی کابینہ ریاست آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام اضلاع کے ضلعی صدور سمیت ایک ایک نمائندہ شرکت کرےگا۔

 اجلاس میں پروگرام کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا اور مختلف ذمہ داریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی کے اراکین کابینہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ ہوا۔

وحدت نیوز(مظفرگڑھ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علاقے کی فعال خواتین سے ملاقات کی اور منتظرین امام زمان عج کی صفات پر درس دیا۔

  اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین تحصیل علی پور کا تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیا گیا جس میں محترمہ مفائزہ زیدی بطور تحصیل صدر اور محترمہ تحسین فاطمہ نائب صدر منتخب ہوئیں خواہران کو حریم ولایت مجلہ و کتاب بطور ھدیہ پیش کی گئیں۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنٹرل لاہور برادر خرم زیدی،رانا کاظم علی سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنٹرل لاہور اور برادر فرقان حیدر سابق سیکرٹری فلاح و بہبود سنٹرل لاہور کی شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود اور سابق سیکرٹری جنرل سنٹرل لاہور  سے انکی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات ۔اس موقع پر تنظیمی فعالیت کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور برادر شیخ عمران علی کی تنظیمی خدمات کو سراہا گیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree