
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے میں مختلف سیاسی، سماجی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر کی پاکستان ایران تعلقات میں بہتری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکی پاکستان میں تعیناتی کے دورانیے کو بہترین قرار دیا، ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے پوری پاکستانی قوم کی جانب سے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان و ایران کے تعلقات گہرے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں پر مبنی ہیں، پاکستانی عوام دونوں اسلامی ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جن کو مزید بہتر بنانے میں سابق سفیر سید محمد علی حسینی نے اہم کردار ادا کیا، بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجارت میں بہتری کے لیے کی گئی کامیاب کوششیں لائق تحسین ہیں۔اس موقع پر سید محمد علی حسینی نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر بھی زور دیا، دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(سکردو)رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے یوم مزدو کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کش کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،مزدور اور محنت کش ہی دنیا کو سنوارنے کی بنیاد بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزدور، محنت کش ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ہر خاندان،محلہ،علاقہ اپنے قریب مزدور، محنت کش اور مستحق افراد کی مدد کریں۔آج کے دن پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا میں یکم مئی یوم مزدور کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔ اس دن کے منانے کا مقصد محنت کشوں کے بنیادی حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرنا ہے۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے 08 شوال یومِ انہدامِ جنت البقیع کی مناسبت سے چوک گھنٹہ گھر سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گئی جس میں مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر حاضرین نے جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا شدت سے مطالبہ کیا اور مقدس مزارات کو منہدم کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر ریلی کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیوٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کیلئے سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری تعینات تھی ۔
اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کے قبرستان کو شہید کرنا اسلام دشمنی کا ثبوت ہے۔ مزید انکا یہ کہنا تھا کہ مقدساتِ اسلامیہ کی عزت و تکریم حکم قرآن ہے اور یہی الہی دین کی اساس ہے۔ ایسے میں حکمِ خدا کی مخالفت کرتے ہوئے شعائر اسلامیہ کی توہین درحقیقت توہین قرآن ہے، توہینِ اسلام ہے اور توہین خدا ہے علامہ اقتدار حسین نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حرمین شریفین کو خطرہ باہر سے نہیں اندر کے حکمرانوں سے ہے۔ آل سعود نے دفاع حرمین شریفین کا ڈھونگ رچا کر نہتے و مظلوم یمنیوں پر تقریباً آٹھ سال عسکری جارحیت کی جوکہ اسلام کے قطعی اصولوں کے خلاف ہے۔
مزید انکا یہ کہنا تھا کہ آلِ سعود زبانی طور پر اسلام کی مطیع ہے مگر عملاً یہود و نصاریٰ کی محکوم ہے اور یہود و نصاریٰ ہی حقیقی اسلام اور شعائر اسلام کے دشمن ہیںعلامہ ناصر سبطین ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا کے تمام مسلمنان شعائر اسلام کی تکریم اور تحفظ کیلئے یک زبان ہیں۔ مگر آلِ سعود اسلام کے لبادے میں صیہونیت کا وہ مکروہ چہرا ہیں جو آج شعائر اسلام کے دشمن اسرائیل کیلئے ہر مسلمان ملک کو تعلقات کیلئے ابھار رہے ہیں۔ آل سعود کی اس بزدلی اور اس شیطنت و بدطینت پر ہمیشہ صدائے احتجاج بلند رہے گی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی کا کھنا تھا کہ انقلاب اسلامی اج تمام مزارات مقدسہ کا محافظ اور نگھبان ھے اور کسی کو بھی اجازت نھیں دینگے کہ 8 شوال جیسے سیاہ اور تاریک واقع پھت سے کھیں دھرایا جائے۔
ریلی سے علامہ امیر حسین ساقی، علامہ محمد علی رمضانی صاحب، علامہ طاھر نقوی، ضلعی صدرعلامہ وسیم معصومی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جواد مصطفی نے خطاب کیا آخر میں نوحہ خوانی اور ماتم. داری کی گئی احتجاجی ماتمی ریلی کا اختتام دعا سے کیا گیاریلی میں وسیم زیدی، دلاور زیدی، علی رضا بخاری، ایڈوکیٹ فہیم جعفر، عاطف حسین، جواد جعفری، عابس شاکر، ایڈوکیٹ حسنین بخاری اور دیگر اھم شخصیات نے شرکت کی۔
وحدت نیو(اسلام آباد) مرکزی مسئول عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر ملک اقرار حسین نے برادرنیئرعباس جعفری کو صوبائی صدر عزاداری ونگ خیبرپختونخوا مقرر کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ نیئر عباس جعفری صاحب کا تعلق ہری پور سے ہے اور آپ وہاں طویل عرصے سے ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے قومی و ملی خدمات انجام دے رہے ہیں، دعا ہے کہ رب العزت بحق محمد و آل محمد علیہم السلام برادر نیئر عباس کے توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔ آمین
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے انجینئر سخاوت علی سیال کو ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب عزاداری ونگ کا صوبائی صدر مقرر کردیا، انجینئر سخاوت علی سیال کی تقرری کا اعلان ایم ڈبلیوایم کے مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرارحسین کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ تنظیمی اجلاس میں کیا گیا۔
انجینئر سخاوت علی سیال کی تقرری پر مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سید اسد عباس نقوی، سابق صوبائی وزیر سید محمد رضا، علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، سید دلاور زیدی، وسیم زیدی، علی بخاری اور دیگر نے مبارک باد دی۔
انجینئر سخاوت علی سیال ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبر، انجمن تحفظ عزاداری کے ڈویژنل صدر کی زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، انجینئر سخاوت علی سیال نے مرکزی قیادت کی جانب سے اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(سکھر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی رکن برادر تصور مھدوی نے سکھر ڈویژن کا ایک روزہ دورہ کیا جس میں وحدت یوتھ سکھر ڈویژن صدر زوہیب کلوڑ جنرل سیکرٹری سید کاشف شاہ نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر صدر برادار ایڈوکیٹ محسن سجاد اور وحدت یوتھ ڈویژن سکھر کی کابینہ کے زمہ داران سمیر کھوکھر عمران علی میرانی نزاکت علی ابڑو سے و دیگر تعلقہ صدور سے ملاقات کی اور مئی میں ہونے والے مرکزی وحدت یوتھ کنونشن کی تمام زمیداران کو دعوت دی اس کے ساتھ ساتھ ڈویژن صدر اور جنرل سیکرٹری نے وحدت یوتھ ونگ کو ڈویژن سکھر میں مزید بہتر بنانے کیلئے بریفنگ دی اور آخر میں دعا امام زمانہ عجل اللہ سے پروگرام کا اختتام کیا۔