
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پارا چنار میں سات بے گناہ اساتذہ کا قتل بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق کے قافلے پر ژوب میں قاتلانہ حملہ ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ امن و امان کی ابتر صورتحال سے بے نیاز ہو کر ریاستی ادارے دھشتگردوں کی بجائے سیاسی کارکنوں اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہیں۔ ایک طرف ملک بھر میں دھشت گردی کے المناک حادثات ہو رہے ہیں تو دوسری جانب ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہوں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے جو ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ہیں پاک فوج کی حمایت کے نام پر کالعدم دہشت گرد ٹولہ ملک بھر میں اپنی شرانگیز سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے سر عام جلسے اور ریلیاں نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ ا
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی عزت و سربلندی اور تعمیر و ترقی کے لئے آئین اور قانون کی بالادستی ضروری ہے۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جسے قائد اعظم محمد علی جناح نے عوام کی طاقت سے حاصل کیا ملک پر بیرونی سامراجی طاقتوں کا ایجنڈا مسلط کرنے کی بجائے اسے پاکستانی عوام کی رائے کے مطابق جمہوری انداز سے چلایا جائے۔ الیکشن سے فرار اختیار کرنے والوں کو عوام اور بیدار جوان راہ فرار اختیار کرنے نہیں دیں۔ پاکستان کے لئے انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں عوام اپنی بیداری اور طاقت سے ہر رکاوٹ عبور کر لیں گے ملک بھر کے جوانوں میں شعور اور بیداری کا سفر جاری ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) نومل و فیض آباد کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری! وزیراعلی خالد خورشید اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی الیاس صدیقی کے انتہائی اہم وعدے کی تکمیل!
27 کروڑ لاگت کی نومل و فیض آباد گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر کام کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے اہلیان نومل و فیض آباد کے لئے صاف پانی کے خصوصی طور پر منظور گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر کام کے آغاز کا افتتاح کردیا ۔
اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ نیئر عباس ، صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم ، معاون خصوصی برائے معدنیات الیاس صدیقی ، صوبائی وزراء، عمائدین نومل، پی ٹی آئی و اتحادی رہنماء, کارکنان و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔
واضح رہے کہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم اہلیان نومل و فیض آباد کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کو عمائدین نومل و فیض آباد نے وزیر اعلی کے سامنے پیش کیا تھا۔ اس مطالبے کے پیش نظر وزیراعلی خالد خورشید نے خصوصی طور پر نومل و فیض آباد واٹر سپلائی کے تاریخی منصوبے کی منظوری دی اور خصوصی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ایک سال کے مدت میں اس منصوبے پر ٹارگٹ کرکے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وزیراعلی نے نومل گریٹر واٹر سپلائی سکیم میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بنانے کا حکم بھی دیا۔
وزیراعلی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے نومل و فیض آباد ضلع گلگت کے عوام کے لئے پینے کے صاف کا دیرینہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگا۔
عمائدین نومل و فیض آباد نے صاف پانی کے دیرینہ عوامی مطالبے کے حل کے لئے قلیل مدت میں اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانے پر وزیراعلی خالد خورشید اور معاون خصوصی الیاس صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(لاہور)صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کی لاہور آمد صوبائی صدر نے آرگنائزر لاہور نقی مہدی، نجم خان اور آفتاب ہاشمی کے ہمراہ ضلع لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا عہدیداران کارکنان سے ملاقاتیں کی. وفد کے ہمراہ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی غازی آباد میں مرحوم و مغفور منیر جعفری کی رہائش کاہ آمد سوئم میں شرکت مرحوم کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس کے بعد سابق صدر واہگہ ٹاؤن سید غلام عباس زیدی کی رہائش گاہ آمد، غلام عباس زیدی کے چچا کے انتقال پر ان سے تعزیت پیش کی. وفد کے ہمراہ صوبائی صدر پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے پنگالی کا دورہ کیا یہ صدر عزیز بھٹی ٹاؤن اور کارکنان سے ملاقات کی. اس کے بعد صوامی نگر شالیمار ٹاؤن آمد، نئے یونٹ کا قیام. صوبائی صدر نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور وہاں کی ضلعی کابینہ کے ساتھ نشست میں اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا ۔مزید یونٹس کی تشکیل اور اہم پروگراموں کے انعقاد پر اظہار خیال کیا۔
گو کہ موسم بہت گرد آلود تھا اور اسی وجہ سے پورے علاقے کی بجلی نہ تھی مگر ضلعی خواتین نے ضلعی مسؤل ڈاکٹر نزہت کی ہمراہی میں شرکت کی اور آئندہ بہترین انداز میں کار امام سر انجام دینے کا عہد کیا۔
وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی ضلع جھل مگسی کے گہنور خان نجف و نائب صدر حبیب اللہ دھکڑ کی MWM ضلع جھل مگسی کے یونٹ گلشن زہراء کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں خصوصی شرکت ۔
یونٹ عہدیداران وممبران سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ یونٹ تنظیم کے اندر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے تنظیم کا ڈھانچہ یونٹس پر مشتمل ہے اور یونٹس تنظیم کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتےہیں یونٹس میں دعاؤں اخلاقی دروس کے ذریعے ہم اپنی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔
تمام یونٹس میں مرکز کی جانب سے دیے گئے نو نکاعاتی پروگرام پر عمل کرنا واسٹڈی سرکل کا انعقاد ضروری ہے، مجلس وحدت مسلمین کااہم مقصد باکردار معاشرے کی تشکیل ہے کیونکہ اہلیبت علیہم السلام کے ماننے والوں کو باکردار متقی و پرہیز گار ہونا چاہئے۔
وحدت نیوز(سکردو)صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی کی زیر صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ سکردو میں ہوا۔ اجلاس میں رکن گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد نوری، نائب صدر شیخ علی محمد کریمی،نائب صدر شیخ اشرف شگری،ضلعی نائب صدر شیخ علی حسین حلیمی، سینئر نائب صدر مولانا کاظم،یوتھ ونگ کے صدر اطہر کاظمی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور اداروں سے ان بے گناہ جوانوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں بلتستان یونیورسٹی میں ہونے والے سپورٹس وویک کے نام پر فحاشی کے پروگرامز کے انعقاد پر سخت غم وغصے کا اظہارکیا گیا اور کہا کہ جامعہ بلتستان میں فحاشی کے پروگرامز کسی بھی طور پر برداشت نہیں کریں گے ۔
اجلاس میں پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گلگت بلتستان کے گندم کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی موقف کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا گیا عوام کسی بھی مسئلے اور بحران کے خلاف جب بھی میدان میں ہونگے مجلس عوام کے ساتھ کھڑی نظر آئے گی۔
اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت جون میں عظمت شہداء و استحکام پاکستان کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جس میں ملک بھر سے مجلس کے مرکزی قائدین اور جید علمائے کرام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین صوبائی تنظیم سازی کونسل تشکیل دی گئی اور تنظیمی امور کو منظم کرنے کیلئے مرکزی کردار سازی کے رکن شیخ جان حیدری کو صوبائی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی کا اضافی عہدہ دیا گیا تاکہ صوبے میں تنظیم سازی کے امور کو منظم کیا جاسکے۔