وحدت نیوز(اورکزئی ایجنسی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ایک وفد کے ہمراہ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ بنگش کا تین روزہ دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے عوام اور سیاسی و مذہبی رہنماوں سے ملاقاتیں، اجتماعات اور نشستوں سے خطاب اور مختلف دیہات کے دورہ جات کئے، مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ اقبال حسین بہشتی، صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دورہ کے پہلے مرحلہ میں کوہاٹ پہنچے، اس کے بعد اورکزئی ایجنسی گئے اور پھر ہنگو کا دورہ کیا۔
دورہ کویاٹ:
دورہ کوہاٹ کے موقع پر انہوں نے سابق چیف جسٹس اور وحدت کونسل کے صدر سید ابن علی سے ملاقات کی، انہوں نے وفد کے ہمراہ استرزئی پایاں میں انصارالحسین کے مرکزی آفس کا دورہ کیا اور عمائدین سے ملاقات کی، استرزئی پایاں میں ہی علامہ ناصر عباس جعفری نے سابق صوبائی وزیر خوراک اور علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت سید قلب حسن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور مقامی کونسلرز، چیئرمین اور ممبران حضرات سے خصوصی گفتگو کی۔ بعدازاں انہوں نے علامہ باقر منتظری پرنسیپل جامعہ القائم لبنتات کے گهر پر ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ کوہاٹ کے علاقہ کچی خیل میں مقامی عوام کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے استقبال کیلئے ریلی نکالی گئی۔ اس کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جماران پہچنے، جہاں بچوں سمیت عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، انہوں نے جماران میں دفاع وطن کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر دیگر مقررین میں علامہ سبطین حسینی اور علامہ ارشاد علی اور دیگر بھی شامل تھے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ گاوں حسن خیل کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے عوام سے ملاقاتوں کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ خیر العمل کے زیر اہتمام چلنے والے سلائی سنٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے طالبات سے گفتگو اور ہاتھ سے بنی چیزوں کا مشاہدہ کیا، انہوں نے بچیوں کی سلائی اور کشیدہ کاری کو سراہا، پھر وہ میر اصغر میلہ گاوں پہنچے، جہاں شهداء کے گهر پر فاتحہ خوانی کی۔ کوہاٹ کے علاقہ مرائی پہنچنے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عوام سے ملاقات کی، اس موقع پر امامیہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ خورشید انور جوادی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ ناصر عباس نے یہاں عوام سے خصوصی خطاب کیا، مرائی میں انہوں نے خیرالعمل فاونڈیشن کے تحت چلنے والے سلائی سنٹر کا بھی دورہ کیا، علامہ ناصر عباس نے مرئی پایاں میں علاقہ عوام سے ملاقات اور خطاب کیا، اس کے علاوہ انہوں نے کوہاٹ ہی کے علاقہ کیزار بانڈہ کا دورہ کیا، جہاں ایک تربیتی نشست سے خصوصی خطاب کیا۔
دورہ اورکزئی ایجنسی:
کوہاٹ کے تفصیلی دورہ کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اورکزئی ایجنسی پہنچے، جہاں ان کا عوام نے بھرپور استقبال کیا، علامہ ناصر عباس جعفری نے مسجد زہراء (س) میں عوام کے اجتماع سے خطاب کیا، اس موقع پر علامہ خورشید انور جوادی اور علامہ سبطین حسینی نے بھی خطاب کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اورکزئی ایجنسی کے علاقہ انڈخیل میں شهید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی شهادت سے چند ماہ قبل ان کے ہاتهوں سے بنائی جانے والی مسجد کی زیارت کی، اس موقع پر علامہ اقبال بہشتی، علامہ سبطین حسینی، علامہ ارشاد علی اور علامہ خورشید انور جوادی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورہ ہنگو:
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بعدازاں ضلع ہنگو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جامعہ العسکریہ میں طلاب اور اساتذہ کرام سے ملاقات کی، انہوں نے جامعہ العسکریہ کے بانی علامہ جواد حسین کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی، اس موقع پر مدرسہ کے پرنسپل علامہ خورشید انور جوادی بھی موجود تهے، بعدازاں انہوں نے چند روز قبل وفات پانے والے جامعہ العسکریہ کے مدزس علامہ منصف علی مطاہری کے گهر پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دورہ ہنگو کے دوران پاسکلے گئے، جہاں عوام نے ان کا بھرپور استقبال کیا، انہوں نے مسجد امام الزماں (عج) میں علاقہ عوام سے ملاقات اور خصوصی خطاب بھی کیا، علاقہ بنگش کے دورہ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی مقامی قیادت بھی ان کے ہمراہ رہی، دورہ ہنگو کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سرزمین شہداء پاراچنار کے تین روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس و حدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنما اور کونسلر کربلائی رجب علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر حکومت کرپشن کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے تو اس کیلئے میرٹ کو یقینی بنائے۔ سرکاری اداروں میں با ایمان ملازمین کی آمد سے نظام میں تبدیلی آسکتی ہے۔ حکومت اور نیب مل کر ان افسران سے جواب طلب کرے جونوکریوں کا سودا کرتے ہیں یا جو کرسیوں کو اپنے رشتہ داروں میں بھانٹ کر دوسروں کی حق تلفی میں پیش پیش ہیں۔ حکومت سخت اقدامات سے اس نا انصافی و ظلم کیلئے ایک دیوار کھڑی کر دے تاکہ میرٹ کی بحالی سے ملکی نظام میں تبدیلیاں رونماء ہو۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وطن عزیز کی بقاء، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہوگا۔اس کرپٹ نظام کی وجہ سے ملک باہنر اور قابل لوگوں کی ایک بڑی تعداد سے محروم ہے۔ جو اپنی قابلیت اور محنت سے ملک میں تبدیلیاں لا سکتے ہیں اورجو کسی طور سرکاری اداروں میں کوئی خاص سفارش یا رشوت نہ ہونے کی وجہ سے، نوکری نہیں پا سکتے ہیں۔ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک میں ترقی کی راہ ہموار نہیں کی جاسکتی ، کیونکہ جوں جوں ہمیں ترقی کے مواقع ملیں گے یوں یوں اس نظام سے وابسطہ کرپٹ افراد کو بدعنوانی کے مواقع فراہم ہونگے اورنتیجتاً ملک اپنے مفاد کیلئے کئے گئے منصوبوں سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ صوبے کے زیادہ تر سرکاری ادارے کرپٹ افراد کا ٹھکانہ بن گئے ہیں اور وہاں عوام کیلئے کام نہیں کیا جاتابلکہ کئی اداروں میں تو صرف عوام کو تنگ ہی کیا جاتا ہے۔کرپشن کے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاں اس چیز کا گلا گھوٹ دینا چاہئے وہی اس کے بر عکس یہ تیزی سے پھیل کر دوسروں کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے اور دوسری طرف اس کے روک تھام پر حکومت بے بس نظر آتی ہے۔ بیان کے آخر میں کرپشن کو ملک کی بربادی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ہمارا نظام ٹھیک ہوگا تو ہمارے ملک سے وابسطہ افراد کو نوکریوں کی تلاش میں دیگر ممالک کے ٹھوکر کھانے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی اور اس کی روک تھام سے عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔
وحدت نیوز (شکارپور) سانحہ شکارپور وارثان شھداء کمیٹی کے زیر اہتمام آج دھشت گردی کے اڈوں اور سندہ حکومت کے روئیے کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔احتجاجی جلوس کربلا امام بارگاہ سے شروع ہوا۔لکھیدر چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین شھداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندہ حکومت۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل کرتے ہو ئے دھشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرے۔وزیر اعلیٰ کی اعلان کردہ کمیٹی کا اجلاس نہیں ہو رہا۔شھداء ٹاور کی تعمیر بھی شروع نہیں ہوئی ۔شکارپورمیں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے پرچم اور نفرت انگیز سرگرمیاں نیشنل ایکشن پلان کی کھلم کھلا توہین ہے۔مدارس کے نام پر دھشتگردی کے اڈے قائم کئے گئے ہیں۔جیکب آبادسانحے کی پلانگ کوئٹہ کے مدرسوں میں ہوئی۔ juiدھشت گردوں کی حمایت کے بجائے مظلوموں کا ساتھ دے۔
انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت کی عھد شکنی سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔متاثرہ امام بارگاہ کے متاثرہ دکانداروں کے لئے اعلان کردہ رقم جلد فراہم کی جائے۔اور ضلع جیکب آباد اور شکارپور میں جاری دھشت گردوں کی سر گرمیوں کو فی الفور روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ مستونگ دھشت گردی کا گڑہ بن چکا ہے اوربلوچستان سے آنے والے دہشتگردسندہ دھرتی کا امن خراب کر رہے ہیں۔لہذا ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندہ اور بلوچستان میں دھشتگردی کے اڈوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے۔ اس موقع پر ریلی میں مولانا مشتاق علی ،سکندر علی دل،mwmکے رہنما فدا عباس ،سید عطا حسین شاہ و دیگر شریک تھے۔
وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے آفس میں شعبہ اطلاعات اور سیاسیات کی دونشستیں ہوئیں جن میں تنظیمی فعالیت اور علمی دورہ جات کا جائزہ لیا گیا۔بعد ازاں دونوں شعبہ جات کی کمبائن میٹنگ ہوئی جس میں مشترکہ قومی مسائل خصوصاً تفتان روٹ پر سرکاری اہلکاروں کی لوٹ مار اور تہران ایمبیسی کے متعصب عملے کے حوالے سے اہم نکات زیرِ بحث لائے گئے۔
اس موقع پر کمبائن ایکشن کمیٹی میں بھی توسیع کی گئی اور سیکرٹری جنرل حجۃالاسلام گلزار احمد جعفری نے کہا کہ تہران میں قائم پاکستان ایمبیسی ، طالب علموں کو پاکستانی ہونے کی سزا دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو ازیت دینا پاکستان ایمبیسی کا ایجنڈا ہے اورتہران میں قائم پاکستان ایمبیسی عرصہ دراز سے اس ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین آئی آر نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے اور پاکستان ایمبیسی میں موجود ملک دشمن عناصر کی کارستانیوں پر قطعاً خاموش نہیں رہیں گے۔کمبائن کمیٹی نے پاکستان ایمبیسی میں موجود بد اخلاق عملے کے خلاف تہران ایمبیسی کے سامنے مظاہرے کی تجویز بھی دی ہے۔
ایکشن کمیٹی نے جمع شدہ شواہد کی روشنی میں کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے طالب علموں کو کئی مرتبہ قم سے تہران کے چکر لگوائے جاتے ہیں۔
اراکین اجلاس نے اپنی آرا میں کہا ہے کہ پاکستان ایمبیسی کے اہلکاروں کے معاندانہ رویے سے لگتا ہے کہ ایمبیسی میں ملک دشمن عناصر اپنا کام دکھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اورطالب علموں کے ساتھ معاندانہ رویہ قانونا جرم اور شرعاً حرام ہے۔انہوں نے کہا کہ ظلم سہنا اور ظلم برداشت کرنا بھی ظالم کی مدد اور حمایت ہی ہے لہذا ہم ایمبیسی کے بد اخلاق عملے کے خلاف قانونی جنگ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ایوانوں میں بھرپور آواز اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگراعلیٰ حکام نے اس مسئلے کے حل پر توجہ نہ دی توطالب علموں کے ساتھ اس غیر انسانی،غیر اخلاقی اور غیر قانونی رویے پر مظاہرے کرنے کے لئےدنیا بھر کی طالب علم تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں کو لیٹر جاری کریں گے۔
یاد رہے کہ اگلے چند روز اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم قم شعبہ میڈیا کے پروگرام کوارڈینیٹر ابراہیم بلتی نے کہا ہے کہ اگر دینی طالب علموں کو تنگ کرنے اور ستانے کاسلسلہ مکمل طور پر بند نہ کیا گیا تو ایم ڈبلیو ایم قم نے راست اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وحدت نیوز (کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے صوبہ خیبرپختونخوا کے دورہ کا آغاز کر دیا۔ کوہاٹ کے علاقہ کچئی میں دفاع وطن کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس سے قبل استر زئی پایان کے علاقہ حسن خیل میں علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خیر العمل کے زیر اہتمام چلنے والے سلائی سنٹر کا دورہ کیا۔ طالبات سے گفتگو کی، اور ہاتھ سے بنی چیزوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد کے ہمراہ سابق چیف جسٹس سید ابن علی و صدر وحدت کونسل سے ملاقات کی، ان کے ہمراہ وفد میں علامہ اقبال بہشتی رکن شوری عالی، علامہ سبطین حسینی صوبائی سیکرٹری جنرل کے پی کے، علامہ ارشاد مطاہری سیکرٹری جنرل ضلع ہنگو حاجی علی داد سیکرٹری جنرل ضلع استر زئی موجود تھے۔
کچئی کوہاٹ میں منعقدہ دفاع وطن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ کربلا مشن انبیا ءکی ایک تکمیل ہے، امام خمینی کے ذریعے اللہ نے اس سفر کو جاری رکھا، شہنشاہیت کا خاتمہ ممکن بنایا، اسی طرح پاکستان میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے اس سفر کو جاری رکھا، ہمارا ٹارگٹ ہونا، ہماری شہادتیں، اس وجہ سے ہیں کہ ہم نے طول تاریخ میں یزیدان وقت کو للکارا، یزیدیت کو مردہ باد کہا، ہم نے ان کے مشن کو مردہ باد، یزیدیت کا ساتھ نہیں دیا، ہم نے عصر کے یزید امریکہ و اسرائیل کو مردہ باد کہا، ہم نے فلسطین کی حمایت کی، یہی ہمارا جرم ہے، بات شیعہ سنی کی نہیں، ہم ہر ظالم کے دشمن ہیں چاہے وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو، ہر مظلوم کے حامی ہیں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔
علامہ سبطین حسینی کا کہنا تھا کہ ہم ابوالفضل العباس کے ماننے والے ہیں، جنہوں نے نہر فرات اور القمہ پر فرمایا تھا والله اِن قَطعتم یَمینی انی احامی ابداً عَن دینی و عَن امام صادق الیقینی نَجْلِ النبی الطاهر الامین تم نے میرا دایا ہاتھ کاٹا اس کے باوجود میں سید الشہداء کا وفادار رہونگا، دین اور مکتب سے وفادار رہونگا۔ علامہ سبطین کا کہنا تھا کہ ہم نے شہادتیں دیں ہیں، ہم اپنی سرزمین سے وفاداری نبھاتے ہیں گے۔ ہم اپنے عقیدے سے وفاداری نبھاتے رہیں گے۔ ہم ایک قدم بھی اپنے سرزمین کے دفاع سے اور عقیدے کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
وحدت نیوز (کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے صوبہ خیبرپختونخوا کے دورہ کا آغاز کر دیا۔ کوہاٹ کے علاقہ کچئی میں دفاع وطن کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس سے قبل استر زئی پایان کے علاقہ حسن خیل میں علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خیر العمل کے زیر اہتمام چلنے والے سلائی سنٹر کا دورہ کیا۔ طالبات سے گفتگو کی، اور ہاتھ سے بنی چیزوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد کے ہمراہ سابق چیف جسٹس سید ابن علی و صدر وحدت کونسل سے ملاقات کی، ان کے ہمراہ وفد میں علامہ اقبال بہشتی رکن شوری عالی، علامہ سبطین حسینی صوبائی سیکرٹری جنرل کے پی کے، علامہ ارشاد مطاہری سیکرٹری جنرل ضلع ہنگو حاجی علی داد سیکرٹری جنرل ضلع استر زئی موجود تھے۔