وحدت نیوز(ہنگو) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ علماء دین کے وارث، امین و پاسدار ہیں۔ شہیدوں نے اپنا لہو دے کر جبکہ علماء نے قلم کی سیاہی سے اس مکتب کی آبیاری کی اور شب و روز کی زحمتوں اور صدیوں کی کاوشوں سے اسلام ناب کو ہم تک پہنچایا۔ علماء نے اس راہ میں بڑی بڑی قربانیاں دیں، وہ اسیر ہوتے، شہادت کے درجہ پر فائز ہو کر انسانیت کی دارین میں سعادت کا سامان فراہم کرتے ہیں۔ ہنگو بابر میلہ کے مقام پر منعقدہ مولانا منصف علی مطہری کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم خیبرپختونخوا نے کہا کہ مکتب تشیع کو شیخ طوسی، شیخ صدوق، علی بن طاوس اور قاضی نور اللہ شوستری شہید ثالث جیسے بزرگوں پہ ناز ہے جنہوں نے اسلام کی آبیاری و مکتب تشیع کی جاودانگی اپنے خون سے کی۔ علماء کی فضیلت بڑی ہے۔ ان کے خون کی سیاہی شہداء کے لہو سے افضل ہے لیکن ان کی ذمہ داریاں بھی بڑی ہیں۔ امیر مومنان نے فرمایا کہ میں خلافت کو اس لئے قبول کر رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے علماء سے عہد لیا ہے کہ وہ ظالم کی شکم پری اور مظلوم کی گرسنگی یہ راضی ہوں۔
وحدت نیوز (لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل جناب طارق حسین بدو ی کی سربراہی میں ایک وفدنے تنظیم سازی کے سلسلے میں تحصیل ڈوکری کے گاؤں بابل خان جروار کا دورہ کیا، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنمامشتاق علی میمن اور طارق رسول بھی انکے ہمراہ تھے،ایم ڈبلیوایم رہنما ئوں نے مقامی مومنین کے ایک بڑے اجتماع سے ملاقات کی انہیں مجلس وحدت مسلمین کی قومی جدوجہد اور اغراض ومقاصد سے آگاہ کیابعدازاں وہاں ایک نئے تنظیمی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
وحدت نیوز (حیدرآباد) چیمبرآف کامرس کے وائس پریذیڈنٹ آغا تراب علی خواجہ کی دعوت پر مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآبادکے سیکریٹری جنرل رحمن رضا ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وفدنے انکے دفتر میں ملاقا ت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ گل حسن مرتضوی، علامہ نورحسن ،علامہ ملازم حسین،غلام نبی مغل اور آغا قیصربھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفدنے آغا تراب علی خواجہ سے تاجروں کے مسائل سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وحدت نیوز (مشہد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام عقیل حسین خان نے قائد انقلاب حضرت امام خمینی اوررھبرمعظم کے دیرینہ ساتھی ،مجاہد عالم دین آیت اللہ عباس واعظ طبسی کی وفات حسرت آیات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آیت اللہ واعظ طبسی کی خدمات انقلاب اسلامی اور ایران اسلامی کے لئے بہت زیادہ ہیں ۔بے شک مرحوم آیہ اللہ طبسی انقلاب اسلامی ایران کے لئے ایک عظیم سرمایہ تھے اور انکی وفات پوری ملت اسلامیہ خصوصا نظام مقدس اسلامی جمہوری ایران کے لئے جبران نا پذیر نقصان اور بہت ہی افسوس ناک سانحہ ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے کہا ہم اس عطیم نقصان پر اپنے مولا و آقا امام زمان عج اور انکے نمائندہ برحق رہبر معظم انقلاب حضرت آیۃ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ اور ملت اسلامیہ اور مرحوم کے خانوادہ محترم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور خدا وند کریم سے دعاگو ہیں کہ خدا مرحوم کے درجات عالی ہیں متعالی فرما اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرما۔آمین یا رب العالمین
وحدت نیوز(جیکب آباد) خیرالعمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت نو تعمیر شدہ جامع مسجد الامام المجتبیٰ ؑ کا افتتاح خیر العمل ورکنگ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ (رجسٹرڈ)کے چیئرمین علامہ سید باقرعباس زیدی کے دست مبارک سے ہوگیا، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے علامہ مقصودڈومکی سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے مسجد کی تعمیر پر دلی مسرت اور خوشی کا اظہارکیا اور ساتھ ہی ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے کراچی اور حیدر آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کے دوران صحافی حضرات کو مظاہرین کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہے میڈیا کارکنوں پر اس طرح کے حملے پیشہ وارانہ صحافتی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے مترادف ہے۔احتجاج ہر شخص کا بنیادی ہے لیکن اسے شر پسندی اور تشدد سے پاک ہونا چاہیے۔کسی واقعہ کی اخبار میں اشاعت یا ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا تعلق فیلڈ میں موجود صحافیوں سے نہیں بلکہ ادارے کی پالیسی سے ہے۔اس لیے صحافیوں کو مورد الزام ٹھرانا قطعی نا انصافی ہے۔ممتاز قادری کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت ایک تاریخی واقعہ اور بڑی خبر تھی۔پیمرا کی طرف سے اس کی کوریج پر پابندی لگا کر آزادی صحافت کے منافی اقدام کیا گیا جو سراسر غلط ہے۔تاہم اس قصور کی تمام تر ذمہ داری حکومتی اداروں پر عائد ہوتی ہے نا کہ صحافتی اداروں پر۔علامہ عسکری نے میڈیا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر اہم موقعہ پر میڈیا کی کارکردگی کو سراہا ہے۔