وحدت نیوز (گلگت) عوامی ایکشن کمیٹی کے متعلق حفیظ الرحمن کا بیان آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے ،ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے عوام کا نمائندہ فورم ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہے۔مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کے بارے میں علاقے کے عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ اس مینڈیٹ کی حقیقت کیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس مصطفویٰ نے کہا کہ اقتصادی راہداری سمیت گلگت بلتستان کے استحصال کے لئے بعض قوتوں نے گلگت بلتستان میں نواز لیگ کو مسلط کیا ہے۔ موجودہ حکومت کے اقدامات کے خلاف قلیل مدت میں تین بار گلگت بلتستان میں مکمل شٹر داؤن اور پہیہ جام کیا گیااور 18 مارچ کوسکردو ایکشن کمیٹی کی اپیل پر سکردو اور گلگت میں تاریخی جلسے کرکے حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف عدم اعتماد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چرائی ہوئی مینڈیٹ پر تکبر کرکے عوام کو ان کے جائز مطالبات سے نہیں روک سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے سیکرٹری ورکس کرنل فضل کے خلاف 30 افراد پر مشتمل خزانہ روڈ پر دھرنا دیکر اپنی فتح سمجھتا تھا جبکہ آج ہزاروں لوگ ان کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں جس سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ تنقید برداشت کرنے کا مادہ پیدا کرے یہ کوئی جنگل نہیں کہ طاقت کے زور پر حکومت کرے۔حکومت خالصہ سرکار کے نام پر عوامی زمینوں پر قبضوں کا سلسلہ فوری بند کرے اور سکردو روڈ کی تعمیر کو یقینی بنائے ورنہ گو نواز گو اور گو حفیظ الرحمن گو کی گونج گلگت بلتستان کے چپے چپے سے اٹھے گی اور وہ دن حکومت کے خاتمے کا دن ہوگا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین نارتھ کراچی یونٹ کی جانب سے جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ضلع وسطی کراچی کے پولیٹیکل سیکریٹری برادر ثمر زیدی نے کی۔ اجلاس سے نارتھ کراچی یونٹ کے سیکریٹری جنرل برادر ضیا عباس، آئی ایس او کے سینئیر سابق رکن افضال احمد اور برادر حسن نے شرکا سے خطاب کیا۔ برادر ثمر زیدی نے اپنے خطاب میں نیو کراچی یو سی 9 میں بلدیاتی انتخابات میں نارتھ کراچی یونٹ کے کارکنان بالخصوص برادر ضیا کی انتھک محنت کو سراہا اور ایم ڈبلیو ایم کے امیدواران کو ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا، برادر ثمر زیدی نے حاضرین کو کراچی کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور موجودہ صورتحال میں ایم ڈبلیو ایم کی یونٹ کی سطح کے کردار پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں مذید فعال کردار ادا کرنا چاہئے اور عوام کے درمیان رہ کر روز مرہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہئے، موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال نے کراچی کی عوام کو مذید کنفیوز کردیا ہے، لہذا ہم عوام کے درمیان رہ کر عوام کو حوصلہ دیں اور انہیں اس ابہامی کیفیت سے باہر نکالیں، انہوں نے مذید کہا کہ کارکنان اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے ھمہ وقت تیار رہیں۔
وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) غیرسرکاری تنظیم فافین نے مطالبہ کیا ہے کہ امیدواروں کے ایک سے زائد حلقے سے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے، فافین نے قانون میں تبدیلی کرکے الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں کو حتمی قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ فافین کے نمائندوں نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل سے عدلیہ کا کردار مکمل طور پر ختم کیا جانا چاہئے، فافین کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں کو ملنے والے ووٹوں کے تناسب پر دی جانی چاہیں نہ کہ کامیاب نشستوں کے تناسب پر، فافین کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ عام نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں کی سکروٹنی کی طرز پر ہی مخصوص نشستوں پر امیدوراوں کی جانچ پڑتال بھی ہونی چاہیے۔ الیکشن کمیشن کے تمام اجلاس میڈیا اور مبصرین کے لئے اوپن ہونے چاہیں۔ فافین نے انتخابی امیدواروں کی اہلیت کے لئے آئینی ترمیم لانے کے ساتھ ساتھ مطالبہ کیا کہ قانون میں تبدیلی کرکے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو عدلیہ میں چیلنج کرنے پر پابندی ہونی چاہیے۔
وحدت نیوز (فیصل آباد) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی طبقے کا اتحاد حقیقی سیاسی تبدیلی کا دروازہ کھول سکتا ہے۔ اہلسنت رہنما کا فیصل آباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بالادست طبقہ ملکی وسائل پر قابض ہے۔ انکا کہنا تھا کہ قرآن و سنت پاکستان کا سپریم لاء ہے، اس لئے اسلام کے منافی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حقوق نسواں ایکٹ پر مذہبی طبقہ کے تحفظات دور کرے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت ایم کیو ایم کے "را" سے روابط کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں۔ سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
وحدت نیوز (دمشق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹرسید شفقت شیرازی نےتجمع عربی و اسلامی برائے تائید راہ مقاومت کی دعوت پر اور شام کے صدر ڈاکٹر بشارالاسد کی زیرسرپرستی دمشق میں ہونےوالی دو روزہ عالمی کانفرنس بعنوان " امت پر امریکی اور صیہونی مسلط کردہ جنگ" میں شرکت کی اور خطاب کیا، اس موقع پر ڈاکٹر شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ شام میں موجودہ جنگ مشرق وسطی میں موجود وسائل کے ہتھیانے کی جنگ ہے۔ اور شام اس وقت عرب ممالک کی خیانت کاری کی وجہ سےخانہ جنگی کا شکار ہے۔
دمشق میں ہونے والی اس کانفرنس میں 40 ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ جس میں پاکستان کی نمائندگی ایم ڈبلیو ایم کے امور خارجہ کے سربراہ ڈاکٹر شفقت شیرازی اور ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ سوریہ کے نمائندہ علامہ محمد اشفاق نے کی۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کانفرنس کے شرکاء کو پاکستان کے موقف سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام چاہتی ہیں کہ شام کا مسئلہ شامی عوام کے رائے عامہ کے ذریعے حل کیا جائے۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی ، رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچوامتیاز حیدر خان ،بلتستان ایکشن کمیٹی کے عہدیدار آغا سید محمد عباس رضوی، مولانا حافظ بلال زبیری، شیخ فدا حسن عبادی، آخوند محمد علی ایڈووکیٹ، سابق ڈپٹی سپیکر وزیر ولایت علی ایڈووکیٹ، محمد تقی اخونزادہ، غلام حسین اطہر، محمد بشیر، راجہ زکریا مقپون، نور حسن نے یادگارشہداء اسکردو پر منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جان دیں گے، مریں گے، کٹیں گے، مگر آئینی، معاشی، بنیادی اور سیاسی حقوق کی جنگ سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم نے پاکستان کیلئے بے پناہ قربنایاں دیں، ہمارے سینکڑوں بچے یتیم ہوگئے اور کئی ماؤں کی گودیں خالی ہوگئیں متعدد خواتین وطن عزیز کے خاطر بیوہ ہوگئیں۔ 1948 سے لے کر اب تک ہزاروں لوگ وطن عزیز کے اوپر قربان ہوگئے مگر افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ ہماری وفاداری پر بے شمار قربانیوں کے باوجود شک کیا جارہا ہے جو کسی بھی صورت میں ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ کراچی، لاہور، پشاور سے غیر ملکی ایجنٹ پکڑے گئے وہاں سے کئی لوگ را کے ایجنٹ نکلے مگر اللہ کے فضل وکرم سے گلگت بلتستان سے اب تک دشمن ملک کی جاسوسی کرتے ہوئے کسی کو پکڑا نہیں گیا، اس کے باوجود بعض قوتیں ہمیں آئینی بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر غیرملکی عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں۔
اسکردو یادگار چوک پر بلتستان ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام اپنے چارٹر آف دیمانڈ کے حق میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم ملک کے بڑے وفادار ہیں جو قربانیاں ہم نے دیں کسی نے نہیں دی، مگر سازش کے تحت ہماری قربانیاں فراموش کی جارہی ہیں۔ جس کے بڑے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہدائے گلگت بلتستان کے ساتھ قسم کھاتے ہیں ہم تمام تر اختلافات اور مصلحتوں سے بالاتر ہوکر علاقے کے آئینی، بنیادی اور سیاسی حقوق کی فیصلہ کن جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بھی ملک کے دوسرے شہروں کے برابر حقوق دیئے جائیں قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی ملنے تک پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسکردو روڈ کا افتتاح کیا ہے لیکن حکومتی اراکین اسمبلی ٹینڈر کرانے کی باتیں کر رہے ہیں جب روڈ کا ٹینڈر ہی نہیں ہوا تھا تو وزیراعظم نے روڈ کا افتتاح کس طرح سے کیا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نے جھوٹا افتتاح کیا تھا اور عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا تھا۔