وحدت نیوز(ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہفتہ کے دوران تین شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا جاری ہے۔گزشتہ روزشہید ہونے والے مظہر شیرازی کی لاش کے ہمراہ ورثا اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ اقتدار نقوی بھی اپنے کارکنوں کے ہمراہ دھرنے میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈیر اسماعیل خان کو ملت تشیع کی مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو آئے روز شہید کیا جا رہا ہے اور قاتل حکومتی گرفت سے آزادی دندناتے پھرتے ہیں۔ گزشتہ روز شہید ہونے والے مظہر شیرازی کے بھتیجے ایڈووکیٹ شاہد شیرازی کو ایک سال قبل شہید کر دیا گیا۔خیبر پختونخواہ کی حکومت ملت تشیع کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔آج لوگ جشن آزادی منا رہا ہیں اور ہم اپنے شہدا کی لاشیں رکھ کر انصاف کے حصو ل کے لیے تڑپ رہے ہیں۔خیبر پخونخواہ کے وزیر اعلی ایک نا اہل شخص ہیں ۔وہ عوام کو جان و مال کا تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے ملت تشیع کو اگر یونہی نظر انداز کیا جاتا رہا توپھر ہماری جانب سے کسی بھی تعاون کی امید دل سے نکال دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں ہو گا۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) بجلی لوڈشیڈنگ کا درد ناک عذاب،وزیراعظم آزاد کشمیر واپس آ کر عوام کی خبر لیں۔ بیس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت اقدام ہے، واپڈا ہوش کے ناخن لے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیرسید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے وحدت میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہے۔ گرمی کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کا عذاب بری طرح مسلط کر دیا گیا ہے۔پچھلے دنوں سینئر وزیر اور وزیر برقیات کی جانب سے ایک ریاستی اخبار کو اشتہار دیا گیا ، جس میں حکومت کے سال مکمل ہونے کے بعد بتایا گیا کہ آزاد کشمیر کو سو فیصد بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ جو کہ ریاست کی عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق تھا۔ وزیراعظم اور وزراء نواز شریف کو جہلم سے ہی رخصت کر کے دارالحکومت واپس آکر سو فیصد بجلی فراہمی کا بندوبست کریں ۔ نہیں تو عوام سے معافی مانگیں ۔
سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واپڈا جیسے بے لگام ہاتھی کا بندوبست کرتے ہوئے بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے۔ آزاد کشمیر کی ضرورت ساڑھے تین سو میگاواٹ جبکہ پیداوار چودہ سو سے زائد ہے۔ مزید نئے منصوبوں کو ملا کے یہ پیداوار ڈبل ہو جائے گی۔ ایسی صورت میں بجلی بنا کے دینے والے خطے کوہی بجلی سے محروم رکھنا ظلم عظیم ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فوری طور پر وزیر اعظم پاکستان کے ذریعے اس معاملے کو حل کرنے لیے قدم اٹھائیں ۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اپنی مختصر مدت میں اس اہم مسئلے کو حل کریں ہم اسے کارنامہ شمار کریں گے اور شکر گزار ہوں گے۔ انہوں نے کہا دردناک لوڈشیڈنگ کے عذاب کے خلاف انجمن تاجران یا کوئی بھی سیاسی جماعت کوئی تحریک شروع کرتی ہے تو مجلس وحدت مسلمین اس عوامی حق کے لیے ان کے شانہ بشانہ ہو گی۔
وحدت نیوز(سدپارہ) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کےسیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی کا ضلع سکردو کے سیکریٹری جنرل شیخ فدا علی زیشان اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ سدپارہ میں لینڈسلائڈنگ سے متاثرہ علاقوں اور شاہراہوں کا ہنگامی دورہ کیا، انہوں نے ملبے تلے دبے شہریوں کونکالے کے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور ہلاک شدگان کے پسماندگان سے تعزیت کااظہار کیا، واضح رہے کہ کئی شہری لینڈ سلائڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور کوئی حکومتی اہلکار یا وزیر اب تک متاثرین کی داد رسی کو نہیں پہنچا ،ریسکو اہلکاروں اور جدید مشینری کی کمی کے باعث امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، لینڈ سلائڈنگ کے باعث سڑکیں بلاک کے باوجود آغا علی رضوی اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے کئی کلومیٹر پیدل سفر طے کیا اور متاثرین کو ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل و موسسہ رسول اعظم (ص) قم کے مدیر ڈاکٹر علامہ گلزار حسین جعفری کو "شعبہ قرآن وعلوم" کے پی ایچ ڈی تھیسزمیں بہترین نمبروں کیساتھ کامیابی پرایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین سمیت مختلف رہنماوں نے مبارک باد پیش کی ہے، مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹرشفقت حسین شیرازی سمیت دیگر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ ڈاکٹر علامہ گلزار حسین جعفری کی تدریسی، تبلیغی اور ثقافتی خدمات کیساتھ تعلیمی اعلی مدارج میں کامیابی روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہیں، ڈاکٹر علامہ گلزار حسین جعفری نے مجلس وحدت مسلمین قم کی ذمہ داری اور موسسہ رسول اعظم ص کی مدیریت کیساتھ پی ایچ ڈی میں اعلیٰ نمبر حاصل کرکے تعلیمی وثقافی امور کے حسن امتزاج کیساتھ قوم ملت اور قومی جماعت کا سر فخر سے بلند کیا ہے،مجلس وحدت مسلمین کی تاریخ میں ماشاءاللہ سے تمام ذمہ دار برادران نے ثقافتی واجتماعی خدمات کیساتھ علمی مدارج میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے، مجلس کے سابقہ سیکریٹری جنرل شہید منا ڈاکٹر فخرالدینؒ نے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اب تک کے پی ایچ ڈی اسکالرز میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیئےتھے،جوان طالبعلموں کو ان سے درس لیتے ہوئے تعلیمی اعلی مدارج کے حصول کیساتھ زمانہ شناسی سیاسی اجتماعی اور ثقافتی میادین میں قوم وملت کی خدمت کے لے اپنے آپ کو آمادہ کرنا چاہئے۔
وحدت نیوز(گلگت) پاناما کے خوف سے گلگت بلتستان صوبائی اسمبلی میں بھی حکومتی عہدیدارذہنی مریض بن چکے ہیں۔اسمبلی اجلاس میں وزراء کی بد سلوکی اور ڈپٹی سپیکر کا رکن اسمبلی کیپٹن محمد شفیع پر حملہ قابل مذمت ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا عہدہ غیر جانبداری کا متقاضی ہوتاہے جبکہ گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر جعفراللہ رکن اسمبلی پر حملہ آور ہوکر اس عہدے پر برقرار رہنے کا جواز کھو چکے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے اراکین اسمبلی بادشانہ خواب دیکھنا چھوڑ دیں،نواز لیگ عوامی مینڈیٹ چراکر اقتدار تک پہنچی ہے ۔گلگت بلتستان کا بچہ بچہ نواز لیگ کی کرپشن سے واقف ہے ،وفاق میں نواز لیگ کا گھیرا تنگ ہونے پر لیگی اراکین حواس باختگی کا شکار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حق حاصل ہے کہ وہ کھل کر حکومت پر جائز تنقید کریں اور اپنے موقف کا اظہار کریں اور حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ حقائق عوام کے سامنے رکھیں لیکن گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومتی نشستوں پر پر بیٹھ کر مزے لینے والوں نے جی بی کے عوام کو اپنا ملازم سمجھ رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گو نواز گو کے نعرے اس وقت پاکستان تو کیا دنیا بھر میں ایک پاپولر نعرہ بن چکا ہے اور افریقی گلوکاروں نے تو اس نعرے کیلئے ایک خاص دھن بھی ترتیب دیا ہے۔گو نواز گو کے نعرے پر حکومتی بنچوں پر براجمان اراکین اسمبلی کا آگ بگولا ہونا جمہوری روایات کے منافی ہے ۔ انہوں نے ملک بھر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاہور بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیراز ی نےوفدکے ہمراہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں سرائیکستان عوامی اتحاد کے مرکزی قائدین سے ملاقات کی اور مشترکہ کریس کانفرنس سے خطاب کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم تخت لاہور کے ظلم وجبر کے شکار جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے، اس سلسلے میں 10 ستمبر لانگ مارچ کی اصولی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ناصر شیرازی نے مزید کہا کہ سیاسی اشرافیہ بالخصوص شریف برادران کی جانب سے جنوبی پنجاب کے محروم اور مظلوم عوا م کے خلاف متعصبانہ اقدامات کے خلاف ایم ڈبلیوایم بلک بھر میں آواز بلند کرے گی۔
بعد ازاں ناصر شیرازی نے وفد کے ہمراہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی ویمن ونگ کی صدر سید عابدہ بخاری کی ساس اور سُسر،ایس ڈی پی کے چیف کوآرڈینیٹر سید مطلوب حسین بخاری کی والدہ اور والد کی وفات پر اُن کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، انجینئر سخاوت علی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔