وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جاری اینٹی ٹیکس موومنٹ کی وہ مکمل حمایت کرتے ہیں۔حکومت کی جانب سے آئینی حقوق دیے بغیر ٹیکس کا نفاذ غیر منصفانہ اقدام ہے۔جی بی کے عوام کی محرومی دور کرنے کے لئے وزیر اعظم ،آرمی چیف، سیاسی جماعتیں اور مقتدر ادارے اپنا کردار ادا کریں اوریہاں کے باسیوں کو ان کا حق دلائیں جو گزشتہ ستر سال سے اس سرزمین آئین پر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔انجمن تاجران ، عوامی ایکشن کمیٹی اور دیگر جماعتوں کی قومی ایشو پر مشترکہ جدوجہد لائق تحسین ہے۔ گلگت بلتستان دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جو کسی ریاست کے ساتھ الحاق کے لیے بے قرار ہے ورنہ دنیا بھر میں علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔گلگت بلتستان کی عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق آئینی حقوق دیے جائیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والے ہر فرد کو یکساں بنیادی حقوق حاصل ہیں۔آئینی حقوق دیے بغیر ٹیکسز کا نفاذ ظالمانہ اقدام ہے۔ آئینی حقوق کے حصول کے لئے جی بی کے عوام کا مطالبہ اصولی اور قابل عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام نے تحریک آزادی کی جنگ اپنے زور بازو پر لڑی اور پاکستان میں غیر مشروط طور پر شمولیت کا اعلان کیا ۔وہاں کے باسیوں کا یہی دیرینہ مطالبہ ہے کہ اس علاقے کو پاکستان کا حصہ قرار دیا جائے۔گلگت بلتستان معدنی وسائل اورجغرافیائی اعتبار سے بھی پاکستان کے لیے انتہائی سود مند ہے۔اسے نظر انداز کرنا کس بھی طور ملک کے مفاد میں نہیں۔ گلگت کی عوام سے ریاست سوتیلی ماں کا سلوک نہ کرے۔یہاں کے لوگوں سے ان کی اراضیاں جبراََ چھینی جا رہی ہیں اور حقوق کی بات پر منہ دوسری طرف موڑ لیا جاتا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔گلگت بلتستان کے عوام نے ارض پاک کی سلامتی و استحکام کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ہیں۔پاک چائنا اکنامک کوریڈور کا ایک سرا گلگت بلتستان جبکہ دوسرا گوادر میں ہے۔جی بی کی عوام کو سی پیک کے ثمرات ہر حال میں حاصل ہونے چاہیے۔یہاں کے باسیوں کی حب الوطنی لائق تحسین ہے۔وطن عزیز کی ترقی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کرنے وا لی متعدد شخصیات کا تعلق اسی خطہ سے ہے۔انہوں نے ٹیکس کے نفاذ کے خاتمہ ،منرلز کنسیثنل رولز 2016 کو کالعدم قرار دینے، حالیہ تحریک کے دوران دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کی جانے والی ایف آئی آر کے اخراج اور سی پیک میں گلگت بلتستان کے عوام کو حصہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی شعبہ امور سیاسیات کی جانب سے حلقہ 114 میں تقریب بزم سپاس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی ایم ڈبلیو ایم رہنما علی حسین نقوی، بلدیاتی نمائندوں، واٹر بورڈ حکام اور پی پی پی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی، ماہ محرم الحرام، صفر اور ربیع الاول میں حلقہ 114 میں عزاداران حسینی اور عاشقان رسول ﷺ کی بہترین خدمت اورعوامی مسائل کے بروقت  حل پر رکن سندھ اسمبلی سعید غنی، بلدیاتی نمائندگان، واٹر بورڈ حکام اور کارکنان میں اعزازی اسناد اورشیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور حلقہ پی ایس 114 سے منتخب رکن سندھ اسمبلی سعید احمد غنی نے کہا کہ تمام قومی ایشو پر ایم ڈبلیو ایم میدان میں موجود رہی ان کی خدمات لائق تحسین ہیں، شہر قائد کے بنیادی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، حلقہ پی ایس 114 میں ضمنی الیکشن سے اب تک سندھ حکومت کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں ایم ڈبلیو ایم کے بھرپور تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں، پیپلز پارٹی نے شہری حقوق کی بحالی دہشت گردی، بھتہ مافیا سمیت دیگر جرائم کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیا، شہر قائد کی ترقی کیلئے عملی جدوجہد و عوامی خدمت ہمارا منشور ہے، عوامی مسائل کا حل منتخب نمائندوں اور سرکاری ملازمین کا فرض اولین ہے لیکن اس انداز کی تقاریب حوصلہ افزاء اور قابل ستائش ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما سید علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ حلقہ پی ایس 114 میں تیس سال سے منتخب ہونے والے اسمبلی اراکین نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے، شدت پسندی کی مخالفت میں پیپلز پارٹی ہماری ہم خیال جماعت ہے، حلقہ 114 میں رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی نے بنیادی حقوق سے محروم عوام کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کیا، ہم امید کرتے ہیں کے یہ ایسی طرح دل و جان سے شہری و علاقائی مسائل کے حل کیلئے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ تقریب میں چیئرمین یو سی 4 فرحان غنی، لیبر کونسلر نثار خان، علاقائی صدر محمد اقبال، چیئرمین کراچی ایڈمن ایسوسی ایشن کاشف شیخ، ایکس سی این واٹر بورڈ اعجاز احمد، محمد امجد، ڈائریکٹر پارک اقبال شیخ، ایکس سی این سیوریج بورڈ عمران عبداللہ، ایکس سی این مبین شیخ، انسپیکٹر سیوریج علی اصغر، ڈپٹی ہیلتھ ڈائریکٹر عامر عباس، انسپیکٹر سیورریج محمد عاصم، سب انجینئر واٹر بورڈ عارف ستار کو بہترین خدمات پر اسناد و شیلڈ بھی دی گئی۔ جبکہ تقریب میں معروف ٹی وی آرٹسٹ ، ہدایتکار اور پی پی پی کے رہنما قیصر خان نظامانی، ایم ڈبلیو ایم رہنما ناصر حسینی، میر تقی ظفر، مولانا غلام علی عارفی، مولانا علی عباس زیدی، مولانا علی محمد رحمانی، مولانا نثار احمد فردوسی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر 25 دسمبر یوم ولادت بانیء پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے موقعہ پر ملک چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں "ہمیں قائد اعظم کاپاکستان چاہیئے "کے عنوان سے ریلیاں اور سیمینار منعقد کرائیں گے،لاہور صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیوایم پر پیغمبر خدا حضرت عیسی علیہ السلام اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے سلسلے میں پروقار تقریب کا اہتمام کریں گے،جس میں مختلف مکاتب و مذاہب کے اکابرین کو مدعو کیا گیا ہے،مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم انتہاپسندی،فرقہ واریت کیخلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تکفیریت کو ختم کرنا ہوگا، مسلمانوں کی تکفیر کرنے والے لوگ ہی دراصل معاشرے میں تقسیم اور قتل و غارت گری کے ذمہ دار ہیں،ہم تکفیریوں کو شلٹر دینے کے کسی بھی عمل کو ملک و قوم اور شہداء کے پاکیزہ لہو سے خیانت تصور کریں گے،قائد اور اقبال کے پاکستان کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنر ل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے مسئلہ پر جنرل اسمبلی میں مخالفت کرنے والے ممالک کو ا مریکہ کی طرف سے دھمکی امریکی جارحانہ عزائم کی نشاندہی کرتی ہے۔امریکہ دوستی کے لبادے میں چھپا ہوا عالم اسلام کا بدترین دشمن ہے۔یہود و نصاری کا واحد ہدف امت مسلمہ کو مغلوب کر کے انہیں اپنے زیر اثر رکھنا ہے۔دنیا بھر کے مسلمان اس استعماری ایجنڈے کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔عالم اسلام کو اپنی سالمیت اور بقا کے لئے امت واحدہ بننا ہوگا۔ تمام مسلم ممالک کے لئے اب ذاتی اختلافات اور رنجشوں کو بھلا کر یکجا ہونے کا وقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری طاقت کے بل بوتے پر عالم اسلام کو زیر کرنا چاہتے ہیں۔ان شیطانی طاقتوں کو ایمانی قوتیں اپنے اتحاد و وحدت کے ہتھیار سے شکست سے دوچار کر سکتی ہیں۔اسرائیل اور امریکہ کے خلاف سعودی عرب سمیت تمام ممالک کوبھی واضح موقف اختیار کرنا ہو گا۔جومسلم ممالک یہود و نصاری کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر نے کی جرات نہیں رکھتے انہیں مسلمان کہلانا زیب نہیں دیتا۔انہوں نے کہا اب امت مسلمہ کی بیداری کاوقت آ گیا ہے۔عالمی سطح پر باوقار فیصلے ہی عالم اسلام کے تشخص کی حفاظت کے ضامن ہوں گے۔مسلمان ہونے کی دعویدار جو مقتدر قوتیں عالم اسلام کے مفادات کو نظر انداز کر کے ذاتی تعلقات کو اولیت دیں گی تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کا ملتان پہنچنے پر ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی جانب سے الگ الگ استقبال کیا گیا، تفصیل کے مطابق المصطفی ہائوس گلگشت پہنچنے پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے سابق مرکزی صدر کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا گیا، اس موقع پر سابق مرکزی جنرل سیکرٹری جواد جعفری، سابق ڈویژنل صدر سلیم عباس صدیقی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، بعدازاں ریلی کی شکل میں اُنہیں جامعہ شہید مطہری لایا گیا جہاں طلاب اور اہل علاقہ نے اُن کا استقبال کیا، اس موقع پر اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، علامہ قاضی نادرحسین علوی، علامہ امیر حسین ساقی، مولانا ہادی حسین ہادی، سید اسد عباس بخاری، سید ناصر عباس گردیزی اور دیگر موجود تھی، نماز مغربین کے بعد ریلی کی شکل میں ناصر عباس شیرازی کو جامع مسجد الحسین نیو ملتان لایا گیا، جہاں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا اعجاز حسین خان، ایم ڈبلیو ایم بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی، ایم ڈبلیو ایم رحیم یارخان کے سیکرٹری جنرل سید حسنین عباس نقوی، ایم ڈبلیو ایم علی پور کے سیکرٹری جنرل قمر عباس اور دیگر اضلاع کے رہنما موجود تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفد کے ہمراہ وحدت ہاوس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ودیگرسے ملاقات کی،حافظ نعیم الرحمن نے مجلس وحدت مسلمین کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اور بیت المقدس کی حمایت میں نکالے جانے والے ملین مارچ میں شرکت کی دعوت، جیسے ایم ڈبلیو ایم  نےقبول کیااور وفد وکارکنان کے ہمراہ شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما وں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یروشلم (القدس) فلسطین کا دارلحکومت ہے اور امریکا سمیت دنیا کے کسی بھی ملک کو یہ اختیار اور حق حاصل نہیں ہے کہ وہ فلسطین کا ایک انچ بھی غاصب صیہونیوں کو دیں۔فلسطین پورا فلسطینیوں کا ہے اور اسرائیل کا وجود ناجائز اور غاصبانہ ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہے ملتِ پاکستان فلسطین کاز کے ساتھ ہیں، القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما برجیس احمد، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ مبشر حسن و دیگر موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree