MWM Pak

MWM Pak

Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

00 capture 0aminوحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین کو اپنے سیاسی صفر کے آغاز میں کامیابی ملی، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ۔موروثی سیاست اور وڈیرہ شاہی نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی رکن زہرا حسین شاہد کے بیمانہ قتل کی پر مذمت کرتے ہیں، واقعہ ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، ورثاء سے اظہار تعزیت اور کارکنان سے اظہار ہمدری کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے وحدت ہاؤس کراچی میں جنرل باڈی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

00 capture 0nasirوحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ہم نے میدان میں حاضر رہ کر کوشش کی ہے جو ہماری ذمہ داری تھی۔ ہمیں اس سے غرض نہیں کہ ہمیں صرف ایک سیٹ ہی ملی ہے، لیکن آج ہم مطمئن ہیں کہ ہم نے قوم کو ایک نئی راہ کی طرف گامزن کیا ہے۔ وہ قوم جس نے غلامی کے علاوہ کچھ سوچا ہی نہ تھا، آج وہ قدرت مند ہوچکی ہے۔

00 capture 0sabeelوحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کو ٹیلی فون کیا اور کراچی میں ٹریفک حادثہ کے باعث زخمی ہونے والے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی خیریت دریافت کی۔

00 capture 0aliوحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان کے بلاجواز تبادلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بھر میں محکمہ تعلیم سمیت بیوروکریسی چند بدعنوان عناصر کے ہاتھوں یرغمال ہے۔

00 capture 0mwmوحدت نیوز (لاہور) علامہ عبدالخالق اسدی کو مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں لاہور کے صوبائی سیکریٹریٹ میں دو روزہ صوبائی کنونشن منعقد ہوا، جس میں 30 سے زائد اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کنونشن کے آخری روز نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ اظہر کاظمی کے نام بطور امیدوار پیش کئے گئے۔

mwm.electoin.asnadالیکشن میں شاندار کارکردہ گی اور سیاسی عمل کے آغاز میں اہم کردار ادا کرنے پر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے اُمیدواروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اسناد استقامت کی تقسیم
شعبہ سیاسیات کی جانب سے پنجاب بھر کے اُمیدواروں کے علاوہ لاہور، شیخوپورہ، قصور، فیصل آباد، جھنگ، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازیخان، بھکر، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چکوال، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور گوجرانوالہ کے سیکرٹری جنرل، سیکرٹری سیاسیات اور مرکزی پولیٹیکل سیکرٹریٹ کے ممبران کو بھی اعزازی اسناد دی گئیں۔

Page 4 of 179

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree