Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کی حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہؑ میں علامہ شیخ محسن نجفی ؒ کے ایصال ثواب کیلئے مجلس ترحیم میں شرکت

18 جنوری 2024

وحدت نیوز (قم) حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم میں محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی ہونے والی مجلس ترحیم میں شرکت۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم میں روضہ حضرت فاطمہ معصومہ قم میں مجمع جہانی اھل البیت وحرم مطہر وبتعاون دفتر رھبر معظم انقلاب اسلامی ومجمع تقریب بین المذاهب و جامعہ المصطفی پاکستانی احزاب و تشکلات وجوامع روحانیت کی طرف سے محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ و سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔

مجلس ترحیم سے سے مجمع جہانی اھل بیت علیہم السلام کے سیکرٹری جنرل ایت اللہ رمضانی اور جامعہ الکوثر اسلام آباد کے مدرس اور محسن ملت کے دیرینہ ساتھی علامہ شیخ شفاء نجفی نے خطاب کیا۔ حوزہ علمیہ اور جامعہ المصطفی مکاتب مراجع ودیگر دینی اداروں ومراکز و مدارس کے پاکستانی و ایرانی وعرب مسئولین کے علاوہ قم میں مقیم پاکستانی اساتذہ وطلاب و مومنین وزائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree