Print this page

اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی، انجینئر سخاوت علی

09 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صدر وممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ اسرائیل کل بھی ایک ناجائز ریاست تھی اور وہ آج بھی ناجائز ہے، پوری دنیا کے غاصب اسرائیل کے حامی ہیں، ہم سلام پیش کرتے ہیں غیور فلسطینیوں پر جو میدان عمل میں ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنے آپ کو سپر پاور کہنے والوں کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں، امریکہ و اسرائیل اقوام عالم میں فلسطین کو تنہا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی، غزہ سمیت کئی فلسطینی علاقے مسلسل اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں، چند عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرکے مسلم امہ کو دھوکا دے رہے ہیں، ملک خداداد پاکستان کی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان کی عوام اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے۔ پاکستانی قوم کل بھی غیور فلسطینیوں کے ساتھ تھی اور آج بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے، وہ عرب ممالک جو چند ٹکوں کی خاطر اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں اب اُنہیں مزید بے نقاب کرنے کا وقت ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree