Print this page

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سے ملاقات

20 جولائی 2023

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی وفد نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عزاداری سید الشہداء کے  سلسلہ میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،  نیز عزاداری اور مختلف جلوسوں کے روٹس میں موجود مشکلات کی نشاہدہی کروائی گئی جن کو ڈی پی او صاحب نے فوری حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

وفد میں صوبائی نائب صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب عزاداری ونگ صفدر حسین خان زنگیزہ، ضلعی صدر ساجد خان گشکوری، ضلعی جنرل سیکرٹری شیراز ھاشمی، صوبائی سیکرٹری نشرواشاعت مجلس علمائے مکتب اہلبیت مولانا ساجد رضا اسدی،  ضلعی صدر عزاداری ونگ لیہ سید شاہد رضا نقوی ایڈووکیٹ، سابق مرکزی رہنما عدیل عباس زیدی اور مولانا فیاض حسین نقوی شامل تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree