Print this page

ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او ملتان کا ہفتہ وحدت بمناسبت ولادت ِ صادقین ؑ جشن میلاد ریلیوں کا اعلان

14 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ربیع الاول کی مناسبت سے ہونے والی عظیم الشان عید میلاد النبی ریلی  کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور ذمہ داریوں کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی ضلع ملتان کے مسئولین سمیت صوبائی نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان، آئی ایس او ملتان ڈویژن، شہدا مسجد الحسین، شہید مطہری اور النور اسلامک سنٹر کی جانب سے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی عید میلاد النبی ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ ملتان میں بتاریخ 14 اکتوبر بروز جمعہ کو مسجد الحسین تا چوک گھنٹہ گھر تک نکالی جائے گی۔جس میں تمام جماعتوں کے قائدین اور علماء ومشائخ کے ساتھ ساتھ تمام تنظیموں کے کارکنان بھی شریک ہوں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree