آٹھ سالہ مقدس دفاع کے شہداء کی یاد کو باقی رکھنا ضروری ہے، رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای

02 مارچ 2015

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک)  رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شیار ایک سو تینتالیس نامی فلم کے عوامل سے گفتگو کرتے ہوئے اس فلم کو اس کی کہانی و داستان کے اعتبار سے گرانقدر اہمیت کا حامل قرار دیا اور فرمایا کہ اس فلم کو اقدار یا مقدس دفاع کے منافی تصور کرنا بالکل غلط ہے- آپ نے آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران ماؤں کے احساسات فلمائے جانے کو اس فلم کی اہمیت سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ مقدس دفاع کی اہمیت، خاص طور سے بیٹوں کی شہادت کے بعد ماؤں کے ان ہی احساسات میں پنہاں ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی فلم انڈسٹری میں مقدس دفاع کے دوران کی تمام توانائیوں کو بروئے کار نہ لائے جانے پر تنقید کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی فلم انڈسٹری، ہدایتکاری اور نظم اور اداکاری کے لحاظ سے اعلی توانائی کی حامل ہے اور اس عظیم توانائی کا مقدس دفاع کے توانائی سے ربط دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس نکتے پر تاکید فرمائی کہ آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران پوری سامراجی دنیا نے ایران کی مخالفت کی اور ایران کے خلاف ایک محاذ پر آگئی لیکن ہمارے مردوں، عورتوں اور معاشرےکےتمام طبقوں کے میدان میں آنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کو کامیابی حاصل ہوئی، رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ عظیم صلاحیتو ں کا مجموعہ ہے جس سے فن و ہنر کے شعبے ميں استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کی اقدار کو برقرار رکھنے پر تاکید کی آپ نے فرمایا کہ دفاع مقدس ایک ایسا وسیع موضوع ہے کہ جس پر آئندہ پچاس برسوں تک بولا اور لکھا جاسکتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مختلف قسم کے فن و ہنر کے ذریعے، اس بڑے اور تاریخی واقعے کو اجاگر کرسکتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree