علامہ تصور جوادی پر حملہ آوروں کی عدم گرفتاری کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 2مارچ کو دھرنے کی حمایت کرتے ہیں ، حمید نقوی

28 فروری 2017

وحدت نیوز(مظفرآباد) دو ہفتے مکمل ہونے کو ہیں ، علامہ تصور نقوی پر حملہ کرنے والوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، یہ حکومتی و انتظامی نا اہلی ہے ، برہان وانی چوک میں شہریان مظفرآباد تاریخی دھرنا دیکر بھرپور بیداری کا ثبوت دیں گے ، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر مولانا سید حمید حسین نقوی نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کیا ، انہوں نے کہا کہ کئی روز گزر گئے ، مظفرآباد کے امن کو آگ لگانے والوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ، اس نااہلی پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بہرحال اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ، ریاست کے امن کے لیے ضروری ہے کہ علامہ تصور نقوی پر حملہ کرنے والے کیفر کردار کو پہنچیں ، ہمارے ہر دلعزیز قائد پر گولیاں برسانے والوں کو دنوں میں نہیں گھنٹوں میں پکڑا جائے ، ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، ہم ریاست کے پرامن شہری ہیں ، کیا ہمیں حق زندگی بھی حاصل نہیں ، مجرمان کو گرفتار کر کے مظفرآباد شہر کی خوف کی فضا کو توڑا جائے ، انسداد دہشت گردی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 2مارچ کو دھرنے کا اعلان کیا گیا ۔ ریاست کے باشعور شہری بھرپور شرکت کے ذریعے حکومت کے ہوش ٹھکانے لے آئیں گے ، مولانا حمید نقوی نے کہا کہ حیرت ہے کہ وزیراعظم اور مظفرآباد ڈویژن کے وزراء و ممبران اسمبلی ٹس سے مس نہیں ، کیا وہ اس ریاست کے شہری نہیں ہیں ، اپنی گاڑیاں روکی گئیں تو ہنگامے کھڑے ہو گئے ، بتایا جائے داعی اتحاد بین المسلمین علامہ تصور نقوی کے لیے ایک بھی لفظ اسمبلی میں کہا گیا ، یہ اسمبلی ان کی جاگیر تو نہیں یہاں پر عوام کی بات ہونی چاہیے ، یہ اپنے پروٹو کول کی بات کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہیے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے شہریوں کے صبر کو نہ آزمائے ۔ حکومت عوام کی منتخب کردہ ہوتی ہے اور عوام اسے ہٹانا بھی جانتے ہیں ، اگر امن و امان کے لیے کچھ نہیں کر سکتے تو کرسی چھوڑ دیں ۔ باعزت گھر چلے جائیں ۔ورنہ 2مارچ سے شروع ہونے والی تحریک میں کئی آپشن موجود ہیں ۔ ہم اپنے قائد کا خون رائیگان نہیں جانے دیں گے ۔ اس کے خون کی ایک ایک بوند کا حساب لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گے ۔ مجرمان کی گرفتاری کو ریاست کے امن کی علامت سمجھتے ہیں ،اور ریاست کے امن کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree