گلگت،ایم ڈبلیوایم کی جانب سے کاچو امتیاز کوڈی سیٹ کروانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

22 اگست 2016

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کاچو امتیاز حیدر خان کی اسمبلی رکنیت خارج کروانے کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردی ہے۔کاچو امتیاز حیدر خان جو مجلس وحدت مسلمین کے ٹکٹ پر سکردو حلقہ ۲ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔گزشتہ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کے دوران پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر کاچو امتیاز حیدر خان کے خلاف تادیبی کاروائی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی جس نے فیکٹس فائنڈنگ کے بعد کاچو امتیاز حیدر خان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔اس دوران کاچو امتیاز حیدر خان نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ بھی پارٹی قیادت کو پیش کیا۔پارٹی قیادت کی جانب سے سپیکر جی بی اسمبلی کو کاچو امتیاز حیدر خان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی استدعا کی گئی اور کاچو امتیاز کے اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا استعفیٰ بھی پیش کردیا گیا۔کاچو امتیاز حیدرخان سپیکر جی بی اسمبلی کے روبرو پیش ہوکر اپنے استعفیٰ سے انکاری ہوئے اور سپیکر نے آزاد حیثیت میں کاچو امتیاز کی اسمبلی رکنیت بحال رکھی ۔سپیکر کے اس فیصلے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے فیصلہ کیا اور گزشتہ روز الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں ریفرنس داخل کردیا گیا ہے جس میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو بھی فریق بنالیا گیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree