گلگت بلتستان انتخابات بدترین ریاستی دھاندلی کے باوجود ایم ڈبلیوایم 2نشستوں پر کامیاب

09 جون 2015

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں تاریخ کی بدترین ریاستی  دھاندلی کے باوجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دو امیدوار ، سکردو حلقہ2سے  کاچوامتیاز حیدر خان اورہنزہ نگر حلقہ 5سے ڈاکٹر حاجی رضوان علی  قانون اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں ،واضح رہے کہ ن لیگ نے جانبدارگورنر، وزیر اعلیٰ ، الیکشن کمشنراور انتخابی عملے کی مدد سے گلگت بلتستان انتخابات میں بدترین دھاندلی کی، مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں گذشتہ 6ماہ سے جاری تھیں ،جسےعملی جامع انتخابات کے دن راتوں رات انتخابی نتائج تبدیل کرکے پہنایا گیا، نتائج کی تبدیلی کے خلاف ایم ڈبلیوایم نےالیکشن اپلیٹ ٹریبونل میں درخواست دائر کا فیصلہ کیا ہےتفصیلات کے مطابق سکردوحلقہ3میں بھاری اکثریت سے کامیاب ایم ڈبلیوایم کے امیدوار وزیر محمد سلیم ،روندوحلقہ4میں راجہ ناصرعلی خان اورہنزہ نگرحلقہ 4میں ڈاکٹر علی محمد کے انتخابی نتائج کو24گھنٹے سے زائد عرصے تک روک کر تبدیل کیا گیا اور ووٹوں کو بغیر کسی وجہ کے مسترد قرار دیا گیا اس منظم دھاندلی میں مسلم لیگ ن نے ریٹرنگ افسران پر بھر پور دباوڈالا اورایم ڈبلیوایم کے خلاف نتائج تبدیل نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ، آخری اطلاعات کے مطابق ایم ڈبلیوایم بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دے  دیا ہے جس میں انہوں نے سکردو حلقہ 3اور روندوحلقہ  4کے ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کامطالبہ کیا ہے۔

قبل ازیں بدترین ریاستی  دھاندلی کے باوجود سکردو حلقہ2سےایم ڈبلیوایم کے امیدوار  کاچوامتیاز حیدر خان10125 ووٹ حاصل کرکے5325کی بڑی لیڈسےکامیاب ہوئے جبکہ ہنزہ نگر حلقہ 5سے ایم ڈبلیوایم کے امیدوار ڈاکٹرحاجی رضوان علی2436ووٹ لے کر500کی لیڈ سے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوار پرنس قاسم علی فقط 1932لیکر شکست کھا گئے، دونوں کامیاب امیداروں کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایم ڈبلیوایم کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جب کہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنان ایم ڈبلیوایم کے دفاتر پر جمع ہونا شروع ہو گے جنہوں نے فلگ شگاف نعرت بازی کی، جبکہ ایم ڈبلیوایم بلتستان ڈویژن سے ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت ایم ڈبلیوایم بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی نے کی اس موقع پر کارکنان اور اہل علاقہ نے کاچو امتیاز حیدر خان کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی،کاچو امتیاز حیدر خان کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام نے مجھے جو بھاری مینڈیٹ دیا اور جس محبت کا اظہار مجھ سے کیا ہے میں اس کا ہر صورت پاس رکھوں گا، انشاء اللہ اسمبلی میں پہنچ کر عوام کے مسائل کا حل میری بنیادی ترجیح ہو گی  ، انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اوراور بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ٹکٹ دے کر ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔دوسری جانب ڈاکٹر حاجی رضوان کے گھر بھی مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree