علامہ ناصر عباس جعفری 200 علماء کے ہمراہ گلگت پہنچ گئے،ایم ڈبلیو ایم کی 12 کلومیٹر کی تاریخی ریلی

25 مئی 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا سکردو سے گلگت پہچنے پر تاریخی استقبال کیا گیا۔ سرزمین گلگت ناصر ملت زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے کئی گھنٹے تک گونجتی رہی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مطابق، استقبالیہ ریلی میں پانچ ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں شامل تھیں۔ دو سو سے زیادہ جید علماء کرام علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ موجود تھے۔ عالم برج سے جلال آباد تک لوگوں کا ایک سمندر دکھائی دے رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق قیام پاکستان سے اب تک ایسا فقید المثال استقبال کسی مذہبی و سیاسی رہنما کا دیکھنے میں نہیں آیا۔ گلگت شہر میں استقبالیہ جلوس کی قیادت علامہ امین شہیدی نے کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین، کارکنان اور گلگت کی سینکڑوں نامور مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات بھی علامہ راجہ ناصر عباس کو خوش آمدید کہنے کے لیے وہاں موجود تھیں۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہاں کی اکثریت نے مجلس وحدت مسلمین کو اپنی نمائندہ جماعت اور واحد سیاسی قوت تسلیم کرتے ہوئے اس کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ یہاں کے لوگوں کی والہانہ محبت میرے لئے سرمایہ حیات ہے۔ آپ نے جس اعتماد کا اظہار کیا، وہ مجھ پر قرض ہے۔ مجلس وحدت مسلین نے گلگت بلتستان کے عوام کے غصب شدہ حقوق انہیں دلا کر اس قرض کو ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین آج آ کر ہماری عوامی قوت کا مشاہدہ کریں۔ تا حد نگاہ لوگوں کا یہ ہجوم مفاد پرست سیاستدانوں کی شکست کا کھلم کھلا اعلان ہے۔ ہمارے اس عوامی مینڈینٹ پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر اختیار کے نشے میں مست کسی بااختیار نے انتخابی عمل میں شاطر بننے کی کوشش کی تو اس کو بھیانک نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا یہاں کے لوگ پاکستان کے محب وطن ہیں۔ ملکی سلامتی و دفاع کے لئے انہوں نے ہمیشہ اول دستہ میں رہ کر خدمات سرانجام دیں۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو برابری کے حقوق دلانے تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان غیرت مند اور باضمیر لوگوں کی سرزمین ہے۔ انہیں سازشی اور مفاد پرست سیاستدانوں نے متحد نہیں ہونے دیا، تاکہ یہ ایک مضبوط سیاسی قوت نہ بن سکیں اور اپنے حقوق کے لئے سیاستدانوں کے محلوں کے گرد طواف کرتے رہیں۔ ہم نے اپنے اتحاد کی طاقت سے انہیں شکست سے دوچار کرنا ہے۔ 8 جون میری اس غیور قوم کی فتح کا دن ہے۔ آپ نے موقع پرست سیاست دانوں کو شکست دے کر اپنے سیاسی شعور کی بیداری کا اعلان کرنا ہے اور ہمیشہ کے لئے ان پر کامیابی کے دروازے بند کر دینے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree