نوازلیگ نوشتہ دیوار پڑھ لے نواسہ رسول کے ذکر پر پابندی عائد کرکے نواز لیگ نے اپنا رشتہ یزید سے جوڑ دیا ہے،غلام عباس

13 نومبر 2016

وحدت نیوز(گلگت) نوازلیگ نوشتہ دیوار پڑھ لے نواسہ رسول کے ذکر پر پابندی عائد کرکے نواز لیگ نے اپنا رشتہ یزید سے جوڑ دیا ہے ۔ذکر حسین پر پابندی عائد کرنے کی حمایت کرنے والے عوام کو بتائیں کہ ان کا رشتہ کس کے ساتھ ہے،ذکر حسین کی مخالفت کرنے والے ہی اصل میں ملک دشمن اور امن کے دشمن ہیں حکومت انہیں لگام دینے کی بجائے ذکر حسین پر پابندی عائد کررہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان غلام عباس نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ اور اپنے گناہوں پر شرمسار ہونے کی بجائے سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔حکومت بتائے کہ حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کہنے پر کس مسلک کے مذہبی عقائد مجروح ہوتے ہیں؟گلگت بلتستان میں ایسا ایک بھی فرد نہیں جس کو ان نعروں سے تکلیف ہوتی ہے حکومت بتائے کہ کیا انہیں کسی نے شکایت درج کروائی کہ ان نعروں سے ہمارے عقائد مجروح ہوئے ہیں لہٰذا ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ؟اور اگر کسی نے ایف آئی آر کی درخواست نہیں دی تو پھر یزیدیت مردہ باد کہنے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیخ مرزا علی اور طلباء پر مقدمات کیوں قائم کئے گئے۔حکومت کی مدعیت میں ذکر حسین کرنے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات اور گرفتاریاں یزیدی حکومت ہی کے کارنامے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسین حریت و آزادی کے علمبردار ہیں اور ذکر حسین صرف وہی کرتے ہیں جو آزاد ہیں اور ان کے گلے میں مفادات کی غلامی کا طوق نہیں ہوتا۔ چند مفادات کی خاطر نواز لیگ کی حمایت کرنے والوں کو بہت جلد شرمندگی اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔اپنے آپ کو لامذہب جماعت کہنے والی نواز لیگ بتائے کی کیا کالعدم جماعتوں سے ان کے روابط نہیں ہیں؟نواز لیگ مذہب سے اتنی ہی دور ہے تو پھر کالجز اور اسکولز کے نصاب سے اسلامیات کو نکال دے ۔انہوں نے کہا کہ محض اپنی یزیدیت کو چھپانے اور ذکر حسین پر پابندی عائد کرنے کی خاطر تعلیمی اداروں میں مذہبی پروگرام پر پابندی عائد کی گئی ہے جو کہ حسین سے دشمنی اور یزید سے دوستی کا بین ثبوت ہے۔حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی 69 سالہ محرومیوں کی متحدہ آواز کو دبانے کی خاطر نان ایشوز کو جواز بناکر تعصب اور فرقہ پرستی کو ہوا دے رہی ہے ،پرامن طور پر یوم حسین منانے والوں پر ناجائز مقدمات قائم کرکے گرفتاری عمل میں لاکر عوام کو مشتعل کرکے سیکورٹی اداروں اور فورسز کے مقابلے میں لانے کی حکومتی سازش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree