قومی اسمبلی اور سینٹ میں بحیثیت مبصر نمائندگی دینا گلگت بلتستان کے 20 لاکھ عوام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، علامہ آغا سیدعلی رضوی

28 اکتوبر 2016

وحدت نیوز(گلگت) قومی اسمبلی اور سینٹ میں بحیثیت مبصر نمائندگی دینا گلگت بلتستان کے 20 لاکھ عوام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔جب تک گلگت بلتستان کے عوام نواز لیگ اور پیپلز پارٹی سے چھٹکارہ نہیں پائینگے تب تک یہاں کے عوام کو ان کے جائز آئینی حقوق حاصل نہیں ہونگے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ  آغا سیدعلی رضوی نے کہا ہے کہ قریباً سات دہائیوں سے اس خطے کے عوام حقوق سے محروم چلے آرہے ہیں اور آئے دن حکمران خطے کے عوام کو بہلانے کیلئے لولی پاپ دیئے جارہے ہیں جس کے ذمہ دار باریاں لینے والی یہ دونوں جماعتیں ہیں۔ان جماعتوں نے تین تین بار اقتدار پر قابض رہیں لیکن انہیں حقوق کا خیال تب آتا ہے جب یہ جماعتیں حزب اختلاف میں ہوتی ہیں اور جب یہ اقتدار میں ہوتے ہیں تو عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والے محب وطن شہریوں کو غدار ی کا سر ٹیفکیٹ عطا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق سے محروم رکھنا انتہائی ظلم ہے ،نوازلیگ کی جانب سے آئینی حقوق کے نام پر سینٹ اور قومی اسمبلی میں مبصر کی حیثیت سے نمائندگی دینے سے عیاں ہوگیا کہ اس جماعت کے منشور میں گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کا کوئی احترام نہیں ورنہ وفاقی حکومت نواز لیگ کی صوبائی حکومت اور اسمبلی کی پاس کردہ متفقہ قرارداد کی روشنی میں صوبائی حیثیت کا اعلان کرتی۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کے دور میں بھی گلگت بلتستان اسمبلی میں صوبے کے حق میں قرارداد پاس ہوئی تھی اور اس وقت کی پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت نے بھی اس اسمبلی کی قرارداد کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا اب وہی مذاق نواز لیگ کی وفاقی حکومت نے بھی انجام دیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام شعور کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ان استحصالی جماعتوں سے جب تک چھٹکارا حاصل نہیں کرینگے تب تک یہاں کے عوام کے حقوق پر شب خون جاری رہے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree